Uncategorized

Ye Zindagi Nahin Koi Fasana by Sumbul Tauseef Episode 10


“بیگم صابہ تو ابھی ابھی باہر سے آئی ہیں۔ شاید کچھ سامان لانا تھا۔” اس نے آگاہ کیا۔
“ہمم۔ ٹھیک ہے۔ تم پوری طرح خبردار رہنا۔ اور کوئی بھی غیر معمولی بات ہو تو مجھے مطلع ضرور کرنا۔ خداحافظ۔” ابراہیم نے کہتے ہی رابطہ منقطع کردیا۔
فون رکھتے ہی اس کے ماتھے پر لاتعداد بلوں کا اضافہ ہوا۔ زینب کی معمولی سی غلطی کتنی سنگین ہونے والی تھی جس کا اسے گمان بھی نہ تھا۔ اگر وہ باہر جارہی تھی تو کم از کم اسے مطلع تو کرکے جاتی۔ تاکہ وہ کوئی حفاظتی اقدامات ہی کردیتا۔ یوں تو اس نے خطرہ مول لے لیا تھا۔
شام تک وہ غصے سے کھولتا رہا۔ اور نتیجتاً زینب پر ہاتھ اٹھا بیٹھا۔ حالانکہ وہ ہرگز ایسا نہیں چاہتا تھا۔ اور اسے عورتوں پر ہاتھ اٹھانے والے مرد سخت زہر لگتے تھے جو کسی کمزور پر حاکمیت قائم کرنے کو اپنی مردانگی سمجھتے ہیں۔ اب جب خود سے یہ فعل سرزد ہوا تھا تو دل مسلسل کچوکے لگارہا تھا۔
انہی سوچوں نے اس کو اس قدر اعصابی تھکن کا شکار کیا تھا کہ نیند اس پر حاوی ہوتی چلی گئی۔


اگلی صبح تیار ہوکر جب ابراہیم ناشتے کی میز پر پہنچا تو خالی میز اس کا منہ چڑا رہا تھا۔ یہ دیکھ کر اس کی تیوریاں چڑھیں۔ دیر ہونےکے باعث وہ اس سے بازپرس کرنے کا ارادہ ملتوی کرکے دفتر روانہ ہوگیا۔
زینب کی آنکھ صبح دس بجے کے قریب کھلی۔ وہ تھکی تھکی سی اٹھی۔ ساری رات رونے کے باعث اس کا سر بھاری ہورہا تھا۔ وہ اب تک انہی کپڑوں میں ملبوس تھی اور میک اپ بھی خراب ہوچکا تھا۔ خودکو گھسیٹتے اس نے اپنے کمرے کا رخ کیا تاکہ تازہ دم ہوسکے۔ نہانے کے بعد وہ بہت بہتر محسوس کررہی تھی۔
ناشتہ کرنے کے بعد وہ اپنے کمرے میں گئی اور الماری سے اپنے کچھ کپڑے اور دیگر ضرورت کی چیزیں لے کر دوسرے کمرے میں رکھیں۔ فی الحال وہ ابراہیم کی شکل بھی نہیں دیکھنا چاہتی تھی۔

جاری ہے۔

Admin2

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Uncategorized

Yar Yaroon sy nah Hon Juda By Zainaib Khan

  Yar yaroon sy nah hn juda by Zainaib khan season 2 Episode(1_19)   . is a Classic, Urdu, Romantic,
Uncategorized

Dil dharky tery liye By Warda makkawi

dharky dil twry liye by Warda makkawi is a Classic, Urdu, Romantic, & Social Novel.  It was published online on