Age Difference Novels Cousin Based

20s Loves by Zoya Khan Zoshis Episode 10

” وہ حنظلہ کے کندھے پر ہاتھ رکھے اسے سمجھانے کی کوشش کر رہے تھے وہ اپنے بیٹے کی خصلت کو اچھی طرح جانتے تھے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں سے ہمیشہ ہی دور بھاگتا رہا ہے پر ایک لڑکی کی ذمہ داری کوئی عام بات نہیں تھی حنظلہ ہاں میں سر ہلاتا اپنے کمرے کی طرف بڑھ گیا تھا۔ ۔۔ اسماعیل صاحب اور انعم بیگم دونوں اپنے کمرے میں اگئے تھے ۔۔ وہ کمرے میں داخل ھوا تو یشل کو بیڈ کے کنارے بیٹھے پایا آج یہ کمرہ اسے الگ الگ لگ رہا تھا آج اس کمرے میں اس کے ساتھ ایک اور نفوس بھی موجود تھا حنظلہ نہ جانے کیوں اب اپنے فیصلے پہ پچھتانے لگا تھا وہ کمرے میں داخل ہوتا کمرے کے دروازے کو بند کر گیا تھا یشل حنظلہ کی حرکت و سکنات پر نظر رکھیں ہوے تھی۔ حنظلہ بیڈ کے سامنے لگے صوفے پر بیٹھ گیا تھا وہ دونوں جو بنا سوچے سمجھے ایک دوسرے سے کوئی بھی بات کر لیا کرتے تھے ایک دوسرے کو کچھ بھی برا بھلا کہ لیا کرتے تھے آج دونوں کے پاس ہی جیسے الفاظ ختم ہو گئے تھے حنظلہ کو سمجھ نہیں آرہا تھا کہ وہ اس سچویشن میں کیا بات کرے اور یہی حال یشل کا بھی تھا۔ ۔ حنظلہ اضطراب کی حالت میں سر پر ہاتھ پھیرتے کھڑا ہوا تھا پھر اپنی الماری سے کپڑے لیتا واش روم میں گُھس گیا تھا تھوڑی دیر میں وہ کپڑے چینج کر کے باہر آیا تھا ڈریسنگ کے سامنے کھڑے ہو کر اس نے بال بنائے تھے پھر اپنا والٹ اور بائیک کی چابی اٹھاتا کمرے سے باہر نکلنے لگا تھا کچھ یاد آنے پہ مڑا۔ ۔ ” تم سو جانا میں دیر میں آؤں گا۔ ۔ ” حنظلہ نے عام لہجے میں کہا اور کمرے سے نکل گیا وہ گھر سے باہر آیا تھا اور موبائل پر ایک نمبر سے سو سے زائد مس کالز اور میسیجز آئے ھوئے تھے وہ نمبر حنظلہ میر کے موبائل میں “مائی لک”کے نام سے سیو تھا۔ “شِٹ حنظلہ تمھارے نرم دل نے یہ کیا کر دیا۔۔ ” وہ زور سے ہاتھ دیوار پر مار گیا تھا پھر اپنی باںٔیک پر بیٹھا وہاں سے نکلتا چلا گیا تھا۔۔ “یا اللہ میں بہت بڑی مشکل میں ہوں میری مشکل آسان کر میں نے پہلے جو غلطیاں کی ہیں دوبارہ نہیں دہرانا چاہتی یا اللہ مجھے ہمت دے کہ میں اس نںٔے رشتے کو دل سے نبھا سکوں۔۔ آمین” یشل دونوں ہاتھ بلند کیے اللہ سے دعا مانگ رہی تھی آنسو خود با خود بہے جا رہے تھے۔ وہ ویسے ہی لیٹے لیٹے نیند کی وادیوں میں گم ہوگئی تھی۔۔۔ “حنظلہ سیدھا طلحہ کے پاس آیا تھا وہ دونوں اس وقت سنسان گلی میں ایک بند دوکان کے چبوترے پر بیٹھے ہوںٔے تھے وہ اکثر اس جگہ پر ملا کرتے تھے۔۔۔ ” حنظلہ تیری شادی کی پہلی رات ہے اور تو ہے کہ گھر سے باہر ہے گھر جا بھابھی انتظار کر رہی ہونگی۔۔ ” طلحہ حنظلہ کو بار بار یہ ہی کہ رہا تھا۔۔ ” طلحہ میں آج رات گھر نہیں جاونگا جبھی تو یہاں آیا ہوں۔۔ ” اس کے لہجے میں بیزاری تھی” حنظلہ دماغ تو جگہ پر ہے تم یہ سب جانتے ہوے بھی پوری رات گھر سے باہر رہو گے کہ اس وقت یشل پر کیا گزر رہی ہوگی میں تو سمجھا تھا کہ تم اس لیے اس سے شادی کر رہے ہو کیونکہ تمہارے دل میں اس کے لیے وہ جگہ ہے پر اب تمہارے اس بیہیویئر سے مجھے لگ رہا ہے کے میں غلط تھا۔ ۔۔ ” طلحہ کو افسوس ہو رہا تھا” طلحہ میں نے یہ فیصلہ اپنے دل کے ہاتھوں مجبور ہو کر ہی لیا ہے کہیں نہ کہیں میں بھی قصوروار تھا یشل کا پر تم سب جانتے ہو بار بار اس کی کالز آرہی ہیں مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا میں اس کو کیا جواب دوں گا۔ میں یشل کی مدد کرتے کرتے اپنی منزل کیسے کھو سکتا ہوں۔ ۔ ” حنظلہ نے موبائل کی اسکرین طلحہ کے سامنے کی تھی جہاں پر بے شمار میسجز اور کالز ائی ہوئی تھی۔ ۔ ” اس میں سوچنے والی کیا بات ہے فون کرو اور بتا دو کہ تمہاری شادی ہو گئی ہے تم شادی کے بعد بھی کسی دوسری لڑکی سے افیر رکھو گے۔ ” طلحہ آسان سا حل بتا رہا تھا پر حنظلہ نے ایسے دیکھا تھا جیسے کہ وہ کہ رہا ہوں کہ یہ کوئی آسان کام ہے کیا۔ ” یہ شادی میری مرضی نہیں تھی میری مرضی اس لڑکی کے ساتھ ہی ہے میں سوچ چکا ہوں کہ میں یشل کو اس کے بارے میں نہ کچھ بتاؤں گا اور نہ اسے, جیسا سب چل رہا ہے ویسا ہی سب چلتا رہے گا۔

Zoila

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Age Difference Novels Classic Novels Latest Novels

Diltangedum Episode 7 by Samreen shah

Diltangedum episode 7 by Samreen shah is a Classic, Urdu, Romantic, & Social Novel. It was published online on Classic Urdu
Age Difference Novels Comedy Novels Latest Novel New Writer Novels

Meri Khurchan By Hunsy Kanwal (Complete PDF)

یہ ایک بڑی پیاری سی لو اسٹوری ہے۔جس میں سنجیدہ و شریف سا ہیرو ہے اور شرارتی مار دھاڑ والی