Age Difference Novels Cousin Based

20s Loves by Zoya Khan Zoshis Episode 10

” حنظلہ کی بات پر طلحہ کے ماتھے پر پل پڑے۔ ” تم یشل کو دھوکہ دو گے بھائی یہ جو بیویاں ہوتی ہیں نا ان کی نظر چیل سے بھی تیز ہوتی ہے ایک نہ ایک دن تو بھابھی کو پتہ چل ہی جائے گا پھر کیا کرو گے تم۔ ۔ ” طلحہ تالی بجاتے ہوئے گویا ہوا” جب پتہ چلے گا تو میں یشل کو سب سچ سچ بتا دوں گا اور دھوکہ کیسا ہے میں یشل کے ساتھ رشتہ نبھاؤں گا میں نے اس سے شادی کی ہے تو اسے بیوی کا درجہ دوں گا اور کیا اس دنیا میں لوگ دو شادیاں نہیں کرتے پوری دنیا بھری پڑی ہے ایسے رشتوں سے۔۔ ” وہ پوری منصوبہ بندی کر چکا تھا طلحہ نے اُسے تاسف سے دیکھا تھا۔۔ وہ دونوں صبح فجر تک باہر ہی بیٹھے رہے تھے فجر کے بعد حنظلہ نے گھر کا رخ کیا تھا۔۔ وہ کمرے میں داخل ہوا تو اس کی نظر یشل پر پڑی تھی جو بیڈ کے کنارے سو رہی تھی حنظلہ نے کمبل کھول کر اس کو اڑھاتے ہوئے اپنے لب یشل کے ماتھے پر رکھے تھے اور کافی دیر اس کا چہرہ تکتا رہا تھا۔ تھوڑی ہی دیر میں اُس کی بھی آنکھ لگ گئی تھی۔صبح صبح ہمیشہ کی طرح ددّا برآمدے میں بیٹھے چائے پی رہے تھے کچن میں شاہین بیگم ناشتہ بنا رہی تھیں یوسف صاحب ہمیشہ کی طرح سامنے بیٹھے اخبار پڑھ رہے تھے اسی وقت تعبیر کمرے سے باہر نکلی تھی وہ یشل سے ملنے جانے کی تیاری کر رہی تھی وہ یشل سے مل کر معافی مانگ لینا چاہتی تھی۔ ۔ ” مامی جان کیا ہم لوگ ناشتہ لے کر نہیں جائیں گے مجھے کوئی تیاری نظر نہیں آرہی۔ ۔ ” تعبیر نے کچن میں نظر دوڑاتے ہوئے کہا۔ ” میں تو چاہتی ہوں بیٹا لیکن تمہارے مامو جان نے منع کر دیا ہے۔ ۔ ” وہ شاہین مامی کے ساتھ ان کی مدد کرنے لگی تھی” ددّا آپ سب ہی بتائیں اس میں یشل کی کیا غلطی تھی اگر ان لوگوں نے دھوکہ دے دیا اور بارات لے کر نہیں ائے تو اس میں یشل کی تو کوئی غلطی نہیں ہے آپ سب کو نہیں لگتا کہ ہمیں اس کے گھر ناشتہ لے کے جانا چاہیے۔ ۔ ” تعبیر چائے سے بھرا کپ دیتے ہوئے بولی۔ ” نہیں میرا مطلب یہ ہے آپ سب یہی تو چاہتے تھے کہ یشل اور حنظلہ ایک ہو جائیں چاہے جس طرح بھی ہوا ہو پر ہوا تو وہی ہے جو آپ سب کی مرضی تھی آپ سب کی یہی خواہش تھی نا کہ یشل ہمیشہ کے لیے آپ لوگوں کے سامنے رہے تو جب اللہ تعالی نے آپ لوگوں کی سن لی ہے تو پھر آپ لوگ کیوں نہ قدری کر رہے۔ ۔ ” تعبیر اپنی غلطی کا ازالہ اس طرح کر رہی تھی کہ وہ یشل کی تھوڑی مدد کر دے تاکہ یہ مشکل آسان ہو جائے۔ ” تعبیر ٹھیک کہ رہی ہے یوسف، بہو تم ناشتے کا انتظام کرو ہم لوگ اسماعیل کی طرف جائیں گے۔۔ ” ددہ نے کہا تو تعبیر کے چہرے پر مسکراہٹ رقص کرنے لگی۔۔

Zoila

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Age Difference Novels Classic Novels Latest Novels

Diltangedum Episode 7 by Samreen shah

Diltangedum episode 7 by Samreen shah is a Classic, Urdu, Romantic, & Social Novel. It was published online on Classic Urdu
Age Difference Novels Comedy Novels Latest Novel New Writer Novels

Meri Khurchan By Hunsy Kanwal (Complete PDF)

یہ ایک بڑی پیاری سی لو اسٹوری ہے۔جس میں سنجیدہ و شریف سا ہیرو ہے اور شرارتی مار دھاڑ والی