Age Difference Novels Cousin Based

20s Loves by Zoya Khan Zoshis Episode 10

انعم بیگم نے اُسے ایک جوڑا دے دیا تھا وہ گہرے ہرے رنگ کا کام دار سوٹ تھا یشل اب کپڑے بدل چکی تھی اُس نے کوئی بھی میک اپ وغیرہ نہیں کیا تھا نہ ہی کوئی جیولری پہنی تھی وہ کمرے سے باہر آگںٔی تھی حنظلہ ابھی بھی سو رہا تھا۔۔ “میں کر دیتی ہوں ” یشل کچن میں آںٔی تھی انعم بیگم اُس سے ناراض تھیں ایسا اُسے لگ رہا تھا۔۔ “نہیں ہمارے گھر میں پہلے دن کی بہو سے کوئی کام نہیں کرواتے۔۔ ” وہ روکھے لہجے میں بولی۔ “پر بڑی ماما میں تو آپ کی بیٹی ہوں نہ؟ اور بیٹیاں ماؤں کی مدد کرتی ہیں آپ بیٹھ جاںٔے میں چاںٔے بنا لونگی۔۔ ” یشل ان کے گلے لگی تھی اور ان کے ہاتھ سے چینی کا ڈبہ لے لیا تھا۔ ” نہیں نہیں اللہ نہ کرے کہ میری بیٹی ہوتی تو وہ تمہاری طرح ہوتی میں تو اب شکر کر رہی ہوں کہ اللہ نے مجھے بیٹی نہیں دی ورنہ کیا پتہ وہ بھی تمہاری طرح اپنے ماں باپ کو رسوا کر دیتی یہ تو حنظلہ ہے جس کی وجہ سے میں چپ ہو گئی ہوں ورنہ میں بیٹی کیا میں تمہیں اپنی بہو نا بناتی۔ ۔ ” وہ ایک ایک لفظ چبا چبا کر بول رہی تھیں یشل کی جیسے اس کے پاؤں تلے زمین نکل گئی ہو اس نے خود کو سنھبالنے کے لیے سلیب کا سہارا لیا تھا ۔ ” جو تمھیں اس گھر میں لایا ہے تم صرف اس کی ذمہ داری اپنے ماں باپ کا تو تم دل دکھا چکی ہو اب ہمارے سر پہ خاک مت ڈالنا جا کر اپنے شوہر کو اٹھا۔ ” وہ انسو رو کے کچن سے بھاگنے کے انداز سے نکلی تھی راستے میں وہ اسماعیل صاحب سے ٹکراتے ٹکراتے بچی تھی۔۔ “آرام سے بیٹا جیتی رہو۔۔ ” وہ دعا دیتے یشل کے سر پر ہاتھ رکھ گئے تھے۔۔ (انسان وقت کے حساب سے بدل جاتا ہے وقت انسان کو نہیں بدلتا جب مجھے ٹھوکر لگی تو سمجھ آیا جو رشتے آپ کے اچھے وقت میں آپ کے ساتھی ہوتے ہیں وہی رشتے آپ کے برے وقت میں بدل جاتے ہیں ہماری زندگیاں وقت کے اردگرد گھوم رہی ہیں اس وقت کی ہماری زندگیوں میں بہت ویلو ہوتی ہے وقت اچھا ہے تو آپ اچھے ہیں اور اگر وقت برا ہے تو آپ سے برا کوئی بھی نہیں۔ ۔ ) یشل کمرے میں آئی تو حنظلہ جاگ چکا تھا وہ جو سوچ رہی تھی کیسے اُٹھائے گی اُس سے یشل کی جان چھوٹ گئی تھی۔۔ ” تم تو پوری تیار کھڑی ہو مجھے تو لگا تھا کہ میں صبح اٹھوں گا تو تم اُسی ڈھیلی شرٹ اور پینٹ میں ہو گی جیسے روز گھر میں گھومتی رہتی ہو پر یہ تو میری سوچ کے برعکس ھی ہو گیا۔ ۔ ” حنظلہ کا انداز بالکل پہلے والا ہی تھا جیسے کچھ بدلہ ہی نہ ہو۔ ” تم کون سے کپڑے پہنو گے مجھے بتا دو میں پریس کر دوں گی۔ ۔ ” وہ حنظلہ کی بات کو اگنور کر گئی تھی” کیا کہا تم نے دوبارہ کہنا۔ ” حنظلہ شاکٹ ہوا”تم کونسا سوٹ پہنو گے بتا دو میں پریس کر دوگی۔” یشل نے تحمل سے جملہ دہرایا کوئی بھی نہیں کہہ سکتا تھا یہ وہی یشل تھی جو حنظلہ سے سیدھے منہ کبھی بات نہیں کرتی تھی۔۔ “ریلکس یشل میں خود کر لونگا تمہیں یہ بیویوں والے کام کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔۔ ” وہ بیڈ سے اُترتا یشل کے بالکل پیچھے آکھڑا ہوا تھا یشل جو الماری سے حنظلہ کے کپڑے نکال رہی تھی حنظلہ کے اتنے قریب آنے پر اُس کا ہاتھ تھم گیا۔۔”میں تمھاری بیوی ہو حنظلہ اور ایک بیوی کو بیوی والے کام ہی کرنے ہوتے ہیں۔۔ ” وہ حقیقت کا آںُینہ دیکھا رہی تھی جس کو وہ خود تو تسلیم کر چکی تھی۔۔ “یہ آج تمہیں کیا ہوگیا ہے مجھ سے لڑو مجھ،پر غصہ کرو تم ویسے ہی اچھی لگتی ہو یشل یہ شادی بس بڑوں کی وجہ سے کی ہے اس وجہ سے اتنی سیریس نہ ہو۔۔ ” وہ ویسے ہی کھڑے کھڑے کہہ رہا تھا یشل کی پشت اُس کی طرف تھی۔ وہ سانس روکے کھڑی تھی۔ “حنظلہ اب شادی ہو تو گئی ہے نہ اور سچ یہ ہی ہے کہ تم میرے شوہر اور میں بد قسمتی سے تمھاری بیوی ہو۔۔

Zoila

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Age Difference Novels Classic Novels Latest Novels

Diltangedum Episode 7 by Samreen shah

Diltangedum episode 7 by Samreen shah is a Classic, Urdu, Romantic, & Social Novel. It was published online on Classic Urdu
Age Difference Novels Comedy Novels Latest Novel New Writer Novels

Meri Khurchan By Hunsy Kanwal (Complete PDF)

یہ ایک بڑی پیاری سی لو اسٹوری ہے۔جس میں سنجیدہ و شریف سا ہیرو ہے اور شرارتی مار دھاڑ والی