Classic Web Special

Ye Ishq Tum Na Karna Episode 1 Free Online Reading

رات کی سیاہ تاریکی ڈھل کر روشن صبح میں تبدیل ہو گئی تھی، جبکہ وہ لٹی پٹی سی حالت میں بیڈ کی پائنتی کے قریب فرش پر گھٹنوں میں سر دیے بیٹھی لڑکی، گھٹی گھٹی ہچکیوں اور سِسکیوں سے رُو رہی تھی۔
دل میں درد بڑھتا ہی چلا جا رہا تھا، رات کے اندھیرے میں بیڈ پر موجود اس شخص نے، ایک نکاح شدہ لڑکی کی عزت کو تار تار کر دیا تھا۔
’’یا اللہ، مجھے موت دے دے…‘‘ اپنا چہرہ رگڑتی، وہ ایک جھٹکے سے اُٹھی تھی، اور طیش میں ہوٹل کے کمرے میں کوئی چیز تلاش کرنے لگی تھی، تاکہ پہلے اس شخص کا قتل کر کے اپنا بےکار وجود بھی ختم کر سکے۔
’’میری زندگی تباہ کرنے والی، اللہ تمہیں بھی یونہی دنیا اور آخرت میں رسوا کرے گا۔‘‘
دل سے اپنی سگی کے لیے بددعائیں نکالتی وہ ٹیبل پر رکھی فروٹ باسکٹ کے ساتھ رکھی چھری اٹھا کر اس شخص کو مارنے کے لیے قریب آئی تھی، جس نے نشے کی حالت میں اُس کی عزت کو تار تار کر کے رکھ دیا تھا۔
’’اللہ نے چاہا تو تم اپنی حلال اور محرم کے لیے ترس جاؤ گے، اور قدرت تم پر رحم نہیں کرے گی۔‘‘
وہ نیم عریاں حالت میں اُوندھے منہ سُو رہا تھا، جبھی اُس نے بمشکل چاقو اُٹھایا تھا۔
نجانے اِیسا کون سا نشہ تھا جو سَر پر سَوار تھا، کہ ایک لڑکی کو برباد کر دینے کے باوجود وہ بےخبر نیند سُو رہا تھا۔۔۔
’’تم…‘‘
اس سے قبل کہ وہ اپنا جملہ مکمل کرتی، اس کی نگاہ اس شخص کے چہرے پر گئی تھی، جس نے رات کے اَندھیرے میں اُسے تباہ کر دیا تھا۔
اور یہی وہ لمحہ تھا جب وہ ٹھہر گئی تھی۔ مُقابل کا پرسکون چہرہ دیکھ کر اس کے ہاتھ لرز گئے تھے۔
چاقو بے جان ہوتے ہاتھوں سے نکل کر بیڈ پر ہی گر گیا تھا، اور وہ خوفزدہ، دھڑکتے دل سے دو قدم پیچھے ہوئی تھی۔
’’یا میرے اللہ! یہ کیسی آزمائش ہے…‘‘
پاس پڑا اپنا دوپٹہ اُٹھا کر خود کو کوَر کرتے ہوئے اس نے بمشکل اپنی لرزاہٹ پر قابو پایا۔ ہاتھوں میں کپکپی ہونے لگی تھی۔
ڈگمگاتے قدموں سے صوفے پر پڑی اپنی سیاہ چادر اُٹھا کر اپنے تَن پر ڈالتی، اپنا بکھرا حُلیہ سمیٹتی، اس بگڑے امیرزادے پر ایک قہر بھری نگاہ ڈالتی، ہوٹل کے کمرے سے نکل آئی تھی۔
مگر دل میں دو لوگوں کو تباہ کرنے کا مصمم ارادہ کر لیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Admin2

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *