Uncategorized

Listen My Love by ZK Episode 23

افف صوفیہ تم سمجھ نہیں رہی جو میں کہہ رہی ہوں – وہ اپنے بالوں کو دونوں ہاتھوں سے پکڑے برا سا منہ بناکر بولی _
تو تم سمجھا دو مجھے کہ تم آخر کہہ کیا رہی ہو – کل رات جو کچھ ابراہیم نے کہا وہ اس بارے میں کافی پریشان سی تھی اور صبح ہوتے ہی پہلا کام جو اس نے کیا تھا وہ تھا کیفے میں آنے کا – وہ پچھلے ایک گھنٹے سے کیفے کے کچن میں میز کے گرد رکھی کرسیوں پر بیٹھی بے آرام سی لگتی تھی —
میرال نے لمبی سانس لیتے اسکی کمر پر ہلکا سا تھپڑ مارا تھا – آؤچ سائیکو کیوں مارا — میرا دماغ مت خراب کرو آبی , تم نے صبح صبح مجھے کال کی تو مجھے لگا ناجانے کیا بات ہوگی اس لیے میں ناشتہ کیے بغیر ہی یہاں بھاگ کے آئ ہوں – اور تم صرف فضول باتیں کیے جارہی ہو – اب بتا بھی دو کیا ہوا ہے —
بلکل – صوفیہ جو ان سب کے لیے ناشتہ بنا رہی تھی ناشتے کے برتن ان کے سامنے رکھتے ہوۓ بولی_
اب وہ تینوں میز کے گرد رکھی کرسیوں پر بیٹھی ہوئ تھیں – جبکہ ایشان باہر کسٹمرز کے ساتھ مصروف تھا —
تم لوگوں کو پتا ہے نہ میرے ڈریمز کے بارے میں _ ہمم کیا رات کو تم نے پھر وہی خواب دیکھا – میرال کی بات کے جواب میں اس نے صرف سر ہاں میں ہلایا تھا _
رات کو ابراہیم بھی ساتھ ہی جاگ گیا – لیکن کل رات اس نے کافی عجیب بات کہی _
ابراہیم نے — کیا کہا ہے اس نے _ لیڈی صوفیہ اور میرال نے ایک دوسرے کو دیکھا –
اس نے کہا ہے کہ افففففف
” He proposed to me “
WHATttttttt…..!!!
ہممم ایسا ہی ہوا ہے اس نے کہا ہے کہ باقی سب کچھ بھول جاؤں – یعنی کے وہ کانٹریکٹ کے بارے میں بات کررہا تھا _
تو تم نے کیا کہا — ؟؟ اب کہ پھر ان دونوں نے ایک ساتھ ہی پوچھا تھا _
آفکورس میں نے منع کردیا _ میں نے کہا کہ یہ کبھی نہیں ہو سکتا _ آبدار جیسے اب سب کچھ بتا چکنے کے بعد پرسکون تھی _
لیکن کیوں تم ایکسیپٹ بھی تو کر سکتی تھی نہ – ان دونوں کو اس کی بات جیسے پسند نہیں آئ تھی _
ہرگز نہیں میں ایسا کچھ بھی نہیں کروں گی – یہ رشتہ بس کاغذی ہے اور کچھ نہیں – میں نہیں چاہتی کہ اسے کسی بھی قسم کی کوئ امید دوں –
کیوں کیا وہ اچھا نہیں لگتا تمہیں _ ؟! میرال کی بات پر وہ کئ لمحے تک خاموش رہی تھی —
ایسی بات نہیں ہے , وہ بہت اچھا ہے اور پیارا بھی ہے ہنستا بھی اچھا ہے اور ورک آؤٹ بھی کرتا ہے اس کی عادت بھی اچھی ہے اور وہ میرا خیال بھی رکھتا ہے – مجھے کسی چیز کے لیے روکتا نہیں ہے – اس نے اپنا بلیک کارڈ مجھے دے رکھا ہے – ایک ہفتہ پہلے میں نے جی – ویگن لی ہے – اور اس نے بس اتنا کہا تھا کہ واؤ نائس چوائس – میں جتنے بھی پیسے خرچ کروں وہ کچھ نہیں کہتا –
میرے ساتھ رات گئے آؤٹنگ پر جاتا ہے – اور وہ مجھے ان آنکھوں سے دیکھتا ہے – جیسے — جیسے اففف پتا نہیں بس مجھے اور کچھ نہیں سوچنا اس کے بارے میں _ میں جلد ہی ڈائیورس کے بارے میں بات کروں گی اس سے — ڈیٹس اٹ _
لیڈی صوفیہ اور میرال بس ایک دوسرے کو دیکھ کر رہ گئیں –
🌸🌸🌸.

Admin2

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Uncategorized

Yar Yaroon sy nah Hon Juda By Zainaib Khan

  Yar yaroon sy nah hn juda by Zainaib khan season 2 Episode(1_19)   . is a Classic, Urdu, Romantic,
Uncategorized

Dil dharky tery liye By Warda makkawi

dharky dil twry liye by Warda makkawi is a Classic, Urdu, Romantic, & Social Novel.  It was published online on