Uncategorized

Antal Habibi Ul Qalb by Rameen Khan Episode 10

فرحت بیگم کو تو لگا اُنکی دنیا گھوم گئی ہوں ماہ رُخ نے اِتنا بڑا فیصلہ کیا اور ماہ رُخ فوراً سے ماں کے پاس گئی اور اُنہیں اپنے ساتھ لے کر بستر پر بٹھایا اور خود اُنکے قدموں میں بیٹھ گئی امی یہ فیصلہ کرنا بہت ضروری تھا پر میں جانتی ہوں کہ میں نے بہت غلط کیا ہے مجھے آپ کو سب کچھ بتا دیتی تو آپ کبھی مجھے نہیں جانے دیتی اور میرا جانا بہت ضروری ہے اگر میں چلی جاؤنگی تو سب کے مستقبل سنور جائینگے امی ابا کے علاج کے لئیے ہمیں بہت پیسوں کی ضرورت ہے اور آپ بھی جانتی ہیں کہ یہاں رہ کر ہم سب مل کر کمائینگے تو بھی صرف گھر کے اخراجات اور اِن لوگوں کو پڑھائی کے خرچے ہی پورے ہوسکیں گے ابا کا علاج کیسے ممکن ہوگا اور میں باپ کو اِس حال میں نہیں دیکھ سکتی جب اللہ مجھے موقع دے رہا ہے تو مجھے جانے دیں امی۔

کب سے چُپ فرحت بیگم نے اپنی بڑی بیٹی کو دیکھا وہ جانتی تھی کہ وہ پہلے ہی بہت حساس اور ذمہ دار ہے پر وہ یہ نہیں جانتی تھی کو وہ وقت سے پہلے ہی اتنی بڑی ہو جائیگی کہ اپنے پورے گھر کی ذمہ داری اپنے نازک کندھوں پر لے لیگی ماہ رُخ میری بچی اُنہوں نے اُس کا ہاتھ پکڑ کر اپنے برابر میں بٹھایا اور اُس کے بال اپنے ہاتھوں سے سنوارے بیٹا پر تمہارے خواب تمہاری اسپیشلائزیشن امی اگر اللہ نے میری قسمت میں لکھا ہوگا تو میں اپنے سارے خواب پورے کرلونگی اور اگر نہیں تو کچھ بھی ہوجائے میں نہیں کرپاؤنگی میں نے ہمیشہ آپ سے اور بابا سے کہا ہے کہ میں اللہ کی رضا میں راضی ہونا چاہتی ہوں کیونکہ جب میں اُس کی رضا میں راضی رہونگی تو وہ مجھے بہترین سے نوازے گا۔
اِن شاءاللہ ایک ساتھ سب نے کہا
رمشاء اور فرح تم دونوں کو امی اور بابا کا بہت خیال رکھنا ہے
بیٹا پر تم وہاں اکیلے کیسے رہوگی امی اب بہت سے لوگ ہیں جو اکیلے رہتے ہیں آپ پریشان نہیں ہوں ویسے بھی مجھے احمر نے کہا ہے کہ اُس نے ایک فلیٹ دیکھا ہے جہاں کچھ لڑکیاں رہتی ہیں پر وہ انڈین ہے اُن کے پاس جگہ ہے اور رینٹ بھی کم لے رہی ہیں تو اُس نے اُن سے بات کرلی ہے کہ میں شیرنگ پر اُن کے ساتھ رہونگی اور بیٹا اِن سب کے پیسے امی یہ سب احمر اور صدف مل کر رہے ہیں اُنہوں نے مجھے سے کہا ہے میں پریشان نہ ہو وہ مینج کرلینگے پر بس ایک دفعہ میں چلی جاؤ میں میں اِن دونوں کا سارا قرض واپس کردونگی یہ دو دوست بھی تو اللہ کی طرف سے میرے لیے انعام ہی ہیں نہ امی
بے شک بیٹا۔

                    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔*۔۔۔۔۔۔۔۔*۔۔۔۔

Admin2

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Uncategorized

Yar Yaroon sy nah Hon Juda By Zainaib Khan

  Yar yaroon sy nah hn juda by Zainaib khan season 2 Episode(1_19)   . is a Classic, Urdu, Romantic,
Uncategorized

Dil dharky tery liye By Warda makkawi

dharky dil twry liye by Warda makkawi is a Classic, Urdu, Romantic, & Social Novel.  It was published online on