بی جان آج بہت خوش نظر آرہی تھیں کیونکہ ان کی لاڈلی بیٹی ہاسٹل کی جانب سے ملنے والی چھٹیاں منانے گھر واپس آرہی تھی گھر کی کچن میں اس کی پسند کے مختلف پکوان تیار کئے جارہے تھے..
بی جان اپنی نند سلمٰی بیگم کے ساتھ باہر لان میں بیٹھی بے صبری سے جیا کے آنے کا انتظار کررہی تھیں جب ان کی سماعت میں گاڑی رکنے کی آواز سنائی دی..
وہ اپنی جگہ سے اٹھ کھڑی ہوتی گیٹ کی جانب بڑھ گئیں..
بی جاااااااان
گیٹ سے اندر داخل ہوتی جیا نے چیخ کر بی جان کا نام پکارا اور ان کی جانب دوڑ لگاکر بی جان کے گلے سے جاکر لگ گئی ان سے الگ ہوکر سلمٰی پھوپھو کی جانب بڑھ اور ان کے گلے لگ کر ان کا حال چال پوچھنے لگی…
عالم جو فریش ہوکر واش روم سے ابھی ابھی نکلا تھا جیا کی آواز سن کر وہ بے اختیار کھڑکی کی جانب بڑھا اس نے پردا سرکا کر نیچے جھانکا جہاں وہ سلمی بیگم سے ملتی کسی بات پر ہنس رہی تھی..
عالم نے لب بھینچ لئے اور کھڑکی سے پیچھے ہٹ کر تولئے سے بال رگڑتا صوفے سے اپنی شرٹ اٹھا کر پہننے لگا..