” عبدالرحمان بھائی آج گنے کی کٹائی ختم ہو گئی ہے۔ سعد اللٌٰہ تو لوڈ کروائے گا۔میں سوچ رہا تھا میں بھی کھیتوں میں چلا جاؤں اپنی نگرانی میں کام ہو گا تو بہتر ہو گا۔”عبدالرحمان کا ڷبوں کی جانب جاتا ہاتھ رک گیا۔اُس نے شفیق کو دیکھا۔” سعد اللٌٰہ کھیتوں میں ہے؟”عبدالرحمان کے انداز میں کچھ تو ایسا تھا کہ ہانیہ کی بھی چھٹی حس فوراً بیدار ہوئی۔اس کا بنا نوالہ ہاتھ میں رہ گیا۔” ہاں ان کی لوڈنگ ہے سعد اللٌٰہ چیزوں کی بہت قدر کرتا ہے۔اس کے بغیر لوڈںگ نہیں ہوتی۔”شفیق کا انداز بے فکرا سا تھا لیکن عبدالرحمان جانتا تھا کہ یہ کتنی فکر کرنے والی بات تھی یعنی اس کا ڈر صحیح ثابت ہوا تھا۔” چلو ہم بھی چلتے ہیں۔”وہ اٹھ کھڑا ہوا۔”لیکن آج کۓ دن جانامناسب نہیں ہے ۔”افتخار صاحب نۓ آنھیں جآنے سے روکنا چاہا۔”جی دادا یہی بتانے جا رہا ہوں۔”عبدالرحمان نے سنجیدگی سے کہا اور شفیق کو ساتھ لیے وہاں سے نکل گیا۔
Berg E Zard Episode No 17 By Zummer Fatima
