وہ باہر کے کام نبٹا کر روم میں داخل ہوا تو کائد غزنوی لیٹنے کے انداز میں بیٹھے فروٹس کھاتے نظر آئے۔
ڈیڈ آپ نے تو جان ہی نکال دی تھی۔۔۔ وہ فکر مندی سے بولا جبکہ اس کی بات سن کر وہ دھیمے سے مسکرا دیے۔
نہیں بیٹا یہ تو بس ایڈوینچر تھا۔۔۔۔
ایڈونچر ؟؟ ابرو اچکاتے اس نے الٹے ہاتھ میں لگی ڈرپ کی جانب اشارہ کیا
ہاں تو۔۔۔۔ شانِ بے نیازی سے کہتے وہ واپس فروٹ انجوائے کرنے لگے۔
، بس کر دیں ڈیڈ ڈاکٹر بتا چکی ہیں سب ، اپنی اس کمزوری کو ایڈونچر کا نام مت دیں آپ کا بی پی اچانک لو ہوا تھا ، کھانا نا کھانے کی وجہ سے ۔۔۔۔ اور دوسری بات ، آپ کو بی پی کا پروبلم آپ نے بتایا بھی نہیں۔۔۔۔
اب کی بار وہ کچھ سنجیدگی سے بولا جبکہ لہجے میں ناراضگی صاف جھلکتی محسوس ہوئی۔
ہاں تو ، یہ تو ویسے بھی میرے ساتھ جوانی سے ہوتا آ رہا ہے کہ اچانک ہی بی پی اوپر نیچے ہو جاتا ، اس میں کوئی بڑی بات نہیں۔۔۔۔ کیا بے نیازی تھی الیکزینڈر دیکھتا رہ گیا۔
💙😂
Dilbar Miyane by Sara Urooj Episode 2
