سفید و گولڈن رنگ کے امتزاج سے مزین یہ کشادہ سا کمرہ تھا نورا ملک کا جس کو اس نے خود ڈیزائین کروایا تھا۔ روم میں داخل ہوتے ہی سامنے ایک بڑی سی گلاس ونڈو تھی جو باہر گارڈن کی جانب کھلتی تھی۔
اس کھڑکی پر لگائے گئے گولڈن رنگ کے پردے اس کی روم کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کرنے کا باعث بنے ، کھڑکی کی دائیں جانب کی دیوار کے ساتھ ایک چھوٹا سا صوفہ سیٹ اور بک ریک رکھا گیا تھا۔
کھڑکی کی بائیں جانب نورا کا بیڈ اور سامنے کی جانب ڈریسنگ ٹیبل تھا جس پر اس نے مختلف اقسام کے میک اپ پروڈکٹس جمع کر کے رکھے تھے۔
وارڈروب کو کمرے میں رکھنے کی زحمت نہ کی گئی کیونکہ باتھ روم کا انٹیریئر کرواتے وقت اس نے ، وارڈروب وہیں بنوائی تھی۔ اس کے روم کی ہر چیز اعلیٰ طرز کی تھی۔ اس کی انٹیریئر ڈائیزائینگ بھی اس کے ذوق کا منہ بولتا ثبوت تھی۔ اسے بچپن سے ہی آرٹس کا بہت شوق تھا لیکن یہ آرٹ بڑے ہو کر انٹیریئر ڈائیزائینگ کے شوق میں کب تبدیل ہوا وہ سمجھ نہ سکی لیکن اب اس کا ایک خواب تھا کہ وہ ماسٹرز کرنے سے پہلے ایک بار کسی انٹیریئر کمپنی میں کام کرنا چاہتی ہے اپنے ہنر کو نکھارنا چاہتی ہے، اور اسی چاہت کیلئے وہ پچھلے آدھے گھنٹے سے بیٹھ کر ویکینسی دیکھ رہی تھی جو اسے اتنی محنت کے بعد مل گئی۔
کے کرافٹ ، کمپنی کو ایک ڈیزائنز کی ضرورت تھی، جس میں اس نے اپلائی کرنے کا سوچتے ای میل سینڈ کی جہاں سے بس اسے اب انتظار تھا تو بس جواب کا۔
اففففف۔۔۔۔۔!!!! لمبا سانس لیتی وہ بیڈ پر ڈھہ گئی جیسے سر سے ایک بوجھ سرکا ہو۔
💐❤️
Dilbar Miyane by Sara Urooj Episode 2
