Uncategorized

Dilbar Miyane By Sara Urooj Episode 3


ملک مینشن کی جانب نظر ڈالیں ، تو تعریف کیے بنا رہا نہ جائے چھوٹا لیکن ویل فرنیشڈ بنگلہ ، ہر چیز ہی اعلی طرز کی بنائی گئی تھی۔ سب سے پہلے باہر اینٹرس گیٹ پر ایک تختی موجود تھی جس پر بڑے حرفوں میں ”ملک مینشن“ کندہ تھا۔ داخلی دروازے سے اندر کی جانب آتے سامنے ہی ایک چھوٹی سی پارکنگ موجود تھی۔ اس کی دائیں جانب مڑنے پر چھوٹا سا لان بنایا گیا تھا۔
لان کے بیچ میں ہی ایک راہداری تھی جو سیدھا ہال میں جاتی ، اور اسی ہال کے وسط میں رکھے گئے اعلیٰ طرز کے صوفوں پر اس وقت امانی ملک بیٹھی اخبار پڑھنے کے ساتھ کافی پی رہی تھیں کہ ان کی نظر کمرے سے نکلتی نورا پر پڑی جو ہاتھ میں دو مختلف لباس لیے اس کی جانب ہی آ رہی تھی۔
پھوپھو ! یہ دیکھیں ان دونوں میں سے کونسا لباس اچھا لگے گا ؟ وہ کنفیوز تھی ان دونوں ہی ڈریسز میں سے کونسا پہنے ایک بیل باٹم جینس ، ہائی نیک اور لانگ کاٹ تھا جبکہ دوسرے آپشن میں کرتی تھی کوٹ کے ساتھ۔۔۔۔
”بیٹا جو دل چاہے پہن لو مگر اس طرح کہ خود کے وجود کو عیاں نہ کرو“۔۔۔ بہت ہی سلیقے سے وہ مطلب کی بات کہہ گئی۔
”اپنی کامیابی کی پہلی سیڑھی پر قدم رکھنے جا رہی ہو ، تو بہتر ہے کہ اپنا لباس اس طرح کا رکھو جس میں خود کو با اعتماد محسوس کروا سکو“۔۔۔۔ نرمی سے کہا گیا جبکہ وہ اثبات میں سر ہلاتی شکریہ کہتے ہوئے اندر کی جانب تیار ہونے چل دی اور کچھ ہی دیر بعد وہ تیار کھڑی باہر موجود تھی۔ بیل باٹم جینس پر پلین بلیک کرتی ، اس پر جینس کا کوٹ پہنے ، پیروں میں جوگرز پہنے ، دائیں ہاتھ کی کلائی میں گھڑی ، کانوں میں چھوٹے سے سفید رنگ کے ٹاپس ، بالوں کو ہائی پونی میں باندھے وہ کافی ڈیسنٹ اور کلاسی لگ رہی تھی۔
”پرفیکٹ“۔۔۔۔۔ آئینے میں اپنے وجود کو دیکھ کر سراہتے بیڈ پر رکھا پرس اٹھاتی باہر کی جانب چل دی۔
اس کے دل میں ایک عزم تھا۔ وہ اپنے خوابوں کو پورا کرنے نکلی تھی ، جس کی سیڑھی پر پہلا قدم رکھنے کا آج اس کا پہلا دن تھا۔ وہ نورا ملک تھی جو خود کی ایک پہچان بنانا چاہتی تھی۔
❤️🔥

Admin2

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Uncategorized

Yar Yaroon sy nah Hon Juda By Zainaib Khan

  Yar yaroon sy nah hn juda by Zainaib khan season 2 Episode(1_19)   . is a Classic, Urdu, Romantic,
Uncategorized

Dil dharky tery liye By Warda makkawi

dharky dil twry liye by Warda makkawi is a Classic, Urdu, Romantic, & Social Novel.  It was published online on