الیکزینڈر پچھلے ایک گھنٹے سے آفس میں گھومتے ہوئے ہر ایک چیز کا با غور جائزہ لے رہا تھا۔ وہ جہاں سے گزرتا ایمپلائز کے سلام کی آواز اس کے کانوں سے ٹکراتی ، یہ پروٹوکول اسے کافی اچھا لگ رہا تھا لیکن ساتھ بورنگ بھی ، کیونکہ بقول الیکزینڈر کے ابھی تک کوئی ایڈوینچر نہیں ہو پایا۔۔۔۔۔
“ایک کافی بنا کر آفس میں بھیجو“۔۔۔۔ پیون کو کافی بنانے کا کہتا خود دائیں جانب مڑا۔
ایک ہاتھ پینٹ کی پاکٹ میں ڈالے بڑے ہی کروفر سے چلتے وہ آفس میں داخل ہوا ، جہاں کائد غزنوی لیپ ٹاپ پر مصروف کوئی کام کر رہے تھے۔ وہ خاموشی سے جاتا سائیڈ پر رکھے صوفے پر بیٹھ فون نکال کر یوز کرنے لگا۔
” کیسا لگا آفس کا نیا رینویشن “۔۔۔۔؟؟کائد غزنوی نے ایک سرسری سی نظر اس پر ڈالتے استہفاماً کہا جس پر جواباً وہ ابرو اچکاتے داد دینے کے سے انداز میں گویا ہوا۔
”اچھا ہے “۔۔۔۔ عام سے انداز میں کہتا وہ واپس موبائل میں مصروف ہو گیا جبکہ وہ چڑ گئے تھے اس کے آفس میں بھی فون یوز کرنے پر۔۔۔۔۔
”الیکزینڈر , تم اس وقت آفس میں موجود ہو ، اسلئے فون کو چھوڑ کر کام کی جانب توجہ دو ، آج تم پورا دن فائینانس ڈیپارٹمنٹ میں رہو گے اور مجھے اس کی پوری ریپورٹ تیار کر کے دو ، خبردار جو تم آج آفس سے بھاگے تو۔۔۔۔۔ سنجیدگی سے کہتے آخر میں خبردار کیا
جی ڈیڈ۔۔۔۔ سر کھجاتے تعبیرداری سے کہتے وہ باہر کی جانب چل دیا اب اس کا رخ فائینائس ڈیپارٹمنٹ کی جانب تھا۔ آفس کے بیسمنٹ میں بنا یہ ڈیپارٹ کافی شاندار تھا۔
عادت کے مطابق ایک ہاتھ پینٹ کی پاکٹ میں ڈالے وہ آس پاس کا جائزہ لے رہا تھا۔ جہاں اسے دیکھ کر کچھ ورکرز کام میں سیدھے ہوئے وہیں دوسری طرف کچھ شائستگی سے دیکھنے میں مصروف تھے۔
”اس ڈیپارٹمنٹ کا مینجر کون ہے“۔۔۔۔؟؟ پاس سے گزرتے ایک لڑکے کو روکتے پوچھا۔
”جی سر میں ہی ہوں“۔۔۔۔۔
”او نائس“۔۔۔۔ بے ساختہ اس کے لب او شیپ میں ڈھلے ، لبوں پر مخصوص مسکراہٹ بھی موجود تھی۔
”جلدی سے فائنانس کی ایک ریپورٹ تیار کرو اور لا کر چیک کراؤ ، میں یہیں بیٹھ کر انتظار کر رہا ہوں“۔ روب دار انداز میں کہتے وہ وہیں ویٹنگ ایریا کے ایک صوفے پر کروفر سے بیٹھ گیا۔
🔥❤️