Uncategorized

Ek Jot Jali Matwali Si by Saira Naz Episode 20

نہیں تھا کہ شوہروں کے معاملات میں عورت کے منھ سے اپنی غلطی کا اعتراف سننا، جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔
”میں نے تمھیں کہا تھا کہ وہ چٹ گاڑی میں بیٹھ کر دیکھ لینا تو پھر دیکھی کیوں نہیں؟“ اس بحث کو فی الوقت سمیٹ کر وہ دوسرے اہم مدعے کی جانب آیا جو دو دن سے اس کی سمجھ میں نہیں آ رہا تھا۔
”کون سی چٹ؟ تم نے کب کہا۔۔۔“ وہ بولتے بولتے یکدم چونک کر رکی تھی۔
”وہ اذہان تم تھے؟“ اس کے چہرے پر اس قدر معصومانہ حیرت تھی کہ مواحد کے لیے خود پر بند باندھنا مشکل ہوا لیکن وہ پھر بھی صبر کیے رہا کہ ابھی اس کے کچھ تحفظات تھے جن کا تدارک لازم تھا۔
”نہیں! تمھارا شوہر تھا۔“ جل کر کہتے، وہ اسے بھی کھلکھلانے پر اکسا گیا۔
”تم ہمیشہ بھیس بدل کر ہی کیوں نکاح کرتے ہو؟“ وہ سچ میں اس سوال کا جواب جاننا چاہتی تھی۔
”اس بار نہیں بدلوں گا بھیس!“ درپردہ وہ اسے اپنے ارادے سے آگاہ کر رہا تھا۔
”کوئی اور کام نہیں ہے تمھیں؟“ اس کا اشارہ یقیناً بار بار نکاح کی جانب تھا۔
”تم بھی تو کوئی کام سیدھا نہیں کرتی۔“ پھر سے اسے چھیڑ کر وہ اس نے اس کی توجہ اس معاملے سے ہٹانی چاہی کہ پھر ایک لمبی بحث چھڑ جاتی۔
”میں تمھاری طرح اپنی ہی بیوی کو دوسری شادی پر نہیں اکساتی۔“ حسبِ عادت وہ برا مانتے ہوئے تنک کر بولی تھی۔
”تم یہ کر بھی نہیں سکتی۔۔۔ تم بس کسی کے دل پر چھریاں ہی چلا سکتی ہو۔” اس کے ہاتھ پہ لگی ڈرپ کی طرف دیکھتے، وہ ایک بار پھر شکوہ کناں ہوا تھا۔
”اور تم اگلے کا دل ہی نوچ کر پھینک دیتے ہو۔“ فاکہہ کی بات پر وہ نفی میں سر ہلا گیا تھا۔
”بہت سنبھال کر رکھا ہوا ہے میں نے۔“ اس نے اپنے دل کے مقام دستک دیتے ہوئے، مسکراتے لہجے میں کہا اور ایک پلکے توقف کے بعد دوبارہ گویا ہوا تھا:
”البتہ تم نے میرے دل کا کباڑا ضرور کر دیا ہے۔“ اب وہ اس کے دل کے مقام کی جانب اشارہ کر رہا تھا۔
”اگر خود ہی بارات لے کر آنا تھا تو پھر اپنے اصل حلیے میں کیوں نہیں آئے؟“ اس بار فاکہہ نے بات بدل دی کہ ابھی فی الحال وہ اس موضوع کو بیچ میں نہیں لانا چاہتی تھی۔
”تم نے وہ پرچی دیکھی تھی یا نہیں؟“ اس کی ذہنی کیفیت سمجھتے مواحد نے بھی فی الوقت دل اور دل لگی کو پس پشت ڈال دیا تھا۔
”وہ گاڑی میں بیٹھتے وقت کہیں گر گئی تھی شاید۔۔۔“ اس کی وضاحت مواحد کا خون جلا گئی تھی۔

Faryal Khan

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Uncategorized

Howto Determine Gallbladder Disease

17 Symptoms of Gallbladder Disease Ordering an composition is speedy and straightforward. Thus, you’ll get an essay which is totally
Uncategorized

Yar Yaroon sy nah Hon Juda By Zainaib Khan

  Yar yaroon sy nah hn juda by Zainaib khan season 2 Episode(1_19)   . is a Classic, Urdu, Romantic,