Uncategorized

Ek Jot Jali Matwali Si by Saira Naz Episode 20


”تمھاری یہ کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔۔۔۔ افلاک نے ایسا کچھ نہیں کیا۔“ نویرا واسطی کے پر تیقن لہجے پر وہ یوں مسکرایا جیسے اس کی بات سے خاصا لطف اندوز ہوا ہو۔۔۔ بھلا چور بھی کبھی چوری کر کے مانتا ہے؟
”یہ تو وقت ہی بتائے گا۔“ اس کا انداز بہت کچھ جتانے والا تھا۔
”ہم تمھیں مسل کر رکھ دیں گے۔“ نویرا واسطی جان عزیز شوہر کی حمایت میں آپے سے باہر ہوئی تھیں۔
”جیسے زوہیب کو مسل دیا تھا؟“ وہ بنا اثر لیے دوبدو مقابلے پر اترا تھا۔
”یہ تم کیا کَہ رہے ہو مواحد؟“ فاکہہ کو لگا کہ جیسے اس کی سماعتوں کو دھوکہ ہوا ہے، اسی لیے بے یقینی سے مستفسر ہوئی۔
”پوچھو ان سے کہ زوہیب کی موت کی وجہ کیا تھی؟ کیا اس کی موت کے بعد انھوں نے اس کے باپ کی سیٹ پر انتخابات نہیں لڑے تھے؟“ وہ ہمیشہ سے ہی افلاک واسطی کو زوہیب کی موت کی زمہ دار گردانتی آئی تھی لیکن اس نے کبھی یہ نہیں سوچا تھا کہ وہ ہی اس کے اصل قاتل ہیں، اسے تو بس یہ لگتا تھا کہ وہ ان کی کسی دشمنی کی بھینٹ چڑھا تھا لیکن جو اب مواحد نے کہا، وہ تو اس کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا۔
“ہاں! میں نے اس سیٹ پر انتخابات جیتے تھے لیکن اس کا یہ مطلب تو نہیں کہ اسے میں نے ہی مروایا ہے۔۔۔ وہ ہماری خاندانی سیٹ تھی اور وہ میں کسی اور کو کیسے دے دیتا؟ میرا اس پہ حق تھا۔“ افلاک واسطی کے یکدم گرجنے پر فاکہہ تو زلزلوں کی میں آئی تھی۔
”مان لیتے ہیں کہ آپ نے زوہیب کو نہیں مروایا تو کیا پھر آپ نے آفتاب خاکوانی کو بھی پیچھے ہٹنے پر مجبور نہیں کیا تھا؟ وہی آفتاب خاکوانی جو اس سیٹ پر آپ کے مقابل کھڑے ہوئے تھے۔“ مواحد ان کی امد سے قبل ہی ذہنی طور پر ہر سوال جواب کے لیے تیار تھا سو اس نے ہر راز افشاں کرنے کی ٹھان لی۔۔۔ اس کے پیچھے اس کی یہ سوچ بھی کار فرما تھی کہ فاکہہ ساری اصلیت جاننے کے بعد ان کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ لینے سے پہلے اچھی طرح سوچ لے۔۔۔ وہ بھلے سے اس سے محبت کرتا تھا لیکن وہ کوئی زبردستی بھی نہیں کرنا چاہتا تھا۔
”وہ اپنی مرضی سے پیچھے ہٹا تھا۔“ افلاک واسطی درشتی سے بولے تھے۔
”کیا ثبوت ہے اس بات کا؟“ ایک نظر فاکہہ کے فق پڑتے چہرے کو دیکھتے اس نے استفسار کیا۔۔۔ وہ یہ سب ایسے اس کے سامنے نہیں لانا چاہتا تھا لیکن اب وہ چاہ کر بھی یہ سب کھلنے سے روک نہیں سکتا تھا۔
”تمھارے پاس کیا ثبوت ہے؟“ افلاک واسطی کو اس کی اس قدر جرات پہ تاؤ آ رہا تھا جو یوں تن کر ان کے سامنے کھڑا تھا۔
”میں سارے ثبوت صحیح وقت پہ دکھاؤں گا آپ کو۔“ فاکہہ کی سفید پڑتی رنگت کو دیکھتے، اس نے یہ بحث سمیٹنے کی غرض سے کہا تھا۔

Faryal Khan

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Uncategorized

Howto Determine Gallbladder Disease

17 Symptoms of Gallbladder Disease Ordering an composition is speedy and straightforward. Thus, you’ll get an essay which is totally
Uncategorized

Yar Yaroon sy nah Hon Juda By Zainaib Khan

  Yar yaroon sy nah hn juda by Zainaib khan season 2 Episode(1_19)   . is a Classic, Urdu, Romantic,