Uncategorized

Ek Jot Jali Matwali Si by Saira Naz Episode 20


”یہ میرا آخری فیصلہ ہے۔“ اس کے بولتے ہی مواحد نے یوں ایک گہرا سانس بھرا جیسے کوئی کسی بھاری بوجھ سے آزاد ہو گیا ہو۔
”واسطی صاحب! یہاں وقت ضائع کرنے کی بجائے آپ ابھی خود کو بچانے کا طریقہ سوچیں کیوں کہ میری اطلاع کے مطابق امین لغاری کل صبح کراچی واپس آتے ہی آپ سے ایک ملاقات چاہتے ہیں۔“ مواحد نے واپس سرد انداز اپناتے، دروازے کی سمت اشارہ کیا تو وہ ان دونوں کو غضب ناک نظروں سے دیکھتے، تن فن کرتے وہاں سے چلے گئے تھے۔۔۔ وہ چاہتے تو زبردستی فاکہہ کو وہاں سے لے جاتے لیکن ایسے میں ان کی ہی بدنامی ہوتی لیکن رسوائی تو ابھی بھی ان کے حصے میں آنے والی تھی کیوں کہ مواحد جب فاکہہ کو وہاں سے لے کر نکلا تو قریب ہر خبر رساں ادارے کے عکاسوں نے ان کی بیٹی کے کسی اور شخص کے ساتھ جانے کے منظر کو فلم بند کیا تھا۔۔۔ جلد ہی یہ خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل چکی تھی کہ افلاک واسطی نے سب کچھ جانتے بوجھتے اپنی بیٹی کا نکاح پر نکاح کروایا تھا۔
”اسپتال سے فارغ ہوتے ہی گھر آ جانا، تمھارے لیے ایک سرپرائز ہے۔“ مواحد جو یہاں سے سیدھا اپنے فلیٹ پہ جانے کا ارادہ باندھے ہوئے تھا، موحد کی طرف سے موصول ہونے والے پیغام پر وہ فاکہہ کو لیے اپنے آبائی گھر کی طرف چل پڑا تھا جو کل رات اپنے والدین کے جاتے ہی خاموشی سے سونے کے لیے لیٹ گئی تھی۔۔۔ مواحد نے اس سے بات کرنے کی کوشش بھی کی لیکن وہ کروٹ بدل کر سو گئی تو اس نے بھی چپ سادھ لی تھی۔۔۔ اسے اندازہ تھا کہ اس سارے قصے میں اس کی ذہنی حالت خاصی متاثر ہوئی تھی اور شاید ابھی اس کی بد گمانی بھی پوری طرح سے ختم نہ ہوئی تھی سو وہ بھی اسے سنبھلنے کے لیے وقت دینے کی غرض سے ابھی اسے چھیڑ نہیں رہا تھا۔۔۔ ان کا رشتہ اب نجانے کون سا نیا موڑ لینے والا تھا۔
____۔

(نکاح کے حوالے سے اوپر دی گئی تفصیلات محترم ڈاکٹر سید محمد انور کی کتاب ‘پسند کی شادی اور نکاح میں ولی کی حیثیت’ سے ماخوذ ہیں۔۔۔ آپ لوگ اپنے کسی اور ابہام کی دوری کے لیے اس سے مستفید ہو سکتے ہیں۔)

Faryal Khan

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Uncategorized

Howto Determine Gallbladder Disease

17 Symptoms of Gallbladder Disease Ordering an composition is speedy and straightforward. Thus, you’ll get an essay which is totally
Uncategorized

Yar Yaroon sy nah Hon Juda By Zainaib Khan

  Yar yaroon sy nah hn juda by Zainaib khan season 2 Episode(1_19)   . is a Classic, Urdu, Romantic,