Office Based

Had Hi Kar Di Hum Ne Yara by Amna Mehmood.pdf

اشمل نے جیسے ہی اندر قدم رکھا انتہائی ٹھنڈے اور خوشبودار ماحول نے اسے خوش آمدید کہا. ریسپشن پر ایک خوبصورت لڑکی مسکرا مسکرا کر آنے والوں کے نام کمپیوٹر میں چک کرنے کے بعد انھیں مختلف کیبن کی طرف بھیج رہی تھی. ھال نما وہ کمرہ اس وقت مختلف عمر اور حلیوں کے مرد و عورتوں سے بھرا پڑا تھا. ایک دیوار پر فل سائز ایل ای ڈی لگی تھی جس پر کوئی اینکر زوروشور سے مہنگائی کا رونا رو رہا تھا.اشمل نے ایک نظر اپنے حلیے پر ڈالتے ہوئے سر نفی میں ہلایا. اشمل یہاں نوکری نہیں ملنے والی، اپنا وقت برباد نہ کر اور لوٹ جا ____ کچھ سوچتے ہوئے وہ تیزی سے پلٹی تو سامنے سے آتے وجود ساتھ زبردست ٹکرائی . مس دیکھ کر ____ آپ کو بھی چوٹ لگ سکتی تھی.مخالف شخص نے ناگوار چہرے ساتھ تمیز سے کہا اور اپنا کوٹ درست کرنے لگاکیا دیکھ کر …..؟؟ نظر آپ کو نہیں آتا اور بھاشن مجھے دے رہے. اشمل کی آواز اتنی تیز اور لہجہ اتنا تلخ تھا کہ آس پاس موجود لوگوں نے ایک ساتھ نظر اٹھا کر ان کی طرف دیکھاسوری مگر غلطی آپ کی بھی ہے. اس سوٹڈ بوٹڈ شخص نے معزرت کی. جس پر اشمل غصے سے سر نفی میں ہلاتی باہر کی طرف جانے لگی.ویسے آپ یہاں کس کام سے آئیں تھیں میرا مطلب _____ اشمل جو جاتا دیکھ کر اس شخص نے پوچھاگھی، آٹا،. چینی وغیرہ لینی تھی ملے گی ….؟؟ ؟ اب کی بار اشمل کے چہرے پر بلا کی معصومیت تھی.کیااااااا …..؟ ؟ مخالف نے حیرت سے بےساختہ پوچھا گویا سننے میں غلطی ہو. جتنا بیہودہ سوال تھا اس کی نسبت جواب تو خاصا مناسب دیا ہے. اشمل کے تاثرات پل پل بدل رہے تھے. سوری مس میرا مطلب تھا کہ _____ ابھی وہ اتنا ہی بول پایا تھا کہ اس کا پی اے بھاگا بھاگا آیا.سر عمران آپ جلدی کریں candidates کی ایک لمبی لائن آپ کا انتظار کر رہی ہے. آگے ہی ہم لیٹ ہو گئے ہیں. انٹرویو کا وقت نو بجے تھا جبکہ اب دس بج رہے ہیں. پی اے کی بات سنتے ہی عمران نے اپنی کلائی پر بندھی گھڑی کی طرف دیکھاآپ بھی کیا انٹرویو کے لیے آئیں ہیں ….. ؟؟ عمران نے اشمل کے ہاتھ میں فائل دیکھ کر پوچھاجس پر اشمل نے کھا جانے والی نظروں سے اسے دیکھاپلیز آئیے ____ عمران نے اخلاق کا اعلیٰ مظاہرہ کرتے ہوئے اسے ساتھ آنے کا کہا جس پر اشمل نے اسے گھوراانٹرویو یقیناً آپ لیں گے …..؟ ؟ اشمل کے پوچھنے پر عمران نے مسکراتے ہوئے سر ہاں میں ہلایاپھر رہنے دیں. میں نے کونسا سا سلیکٹ ہو جانا ہے. اشمل کہتے ہوئے پلٹیمس بات سنیں اتنی بدگمانی اچھی نہیں ہوتی. اگر آپ میں قابلیت ہے اور ہمارے ادارے نے آپ کو انٹرویو کال کی ہے تو انٹرویو دیے بغیر مت جائیں. آگے آپ کی مرضی ____ عمران کہتا ہوا پی اے ساتھ آگے بڑھ گیا جبکہ اشمل نا چاہتے ہوئے بھی ان کے پیچھے چلنے لگی

مکمل پڑھنے کے لیے نیکسٹ پیج پر کلک کریں ۔

Horain Hoor

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *