Uncategorized

In Lamhon K Daman Mein by Romaisa Baloch Episode 6

–کمال اور حیدر دو بھائی تھے کمال بڑا تھا جبکہ حیدر اس سے چھوٹا۔ کمال صاحب کی دو بیٹیاں تھیں زوئلہ اور نیلما۔ اور حیدر صاحب کا ایک ہی بیٹا تھا پروان جو کافی منتوں مرادوں کے بعد پیدا ہوا تھا !!یہی وجہ تھی کہ وہ گھر میں سب کا لاڈلا تھا۔حیدر اور ان کی مسز کا انتقال کار ایکسیڈنٹ میں ہوا تھا جب پروان پانچ سال کا تھا وہ معصوم سا بچہ اپنے والدین کی جدائی پر ادھ موا ہو گیا تھا۔وہ اس حادثے کے بعد ڈرا سا اور خوف کے زیرِ اثر رہنے لگا تھا مگر زوئلہ کمال کی انَ تھک محنت اور کئیر پر وہ کچھ ہی دنوں میں اس کے ساتھ بری طرح اٹیچ ہوگیا تھا !!!وہ تو دل کے ہاتھوں مجبور ہوکر خدا ترسی کر رہی تھی مگر وہ نہیں جانتی تھی کہ اس کی یہ نیکی آگے جاکر اسی کے گلے میں طوق بننے والی ہے !!!—یہ لوگ کس سلسلے میں آنے والے ہیں یہاں۔۔۔؟؟پروان کے لہجے میں صاف ناگواری جھلک رہی تھی اور بولتے ساتھ زبان بھی کڑوی تھی مانوں کڑوا بادام چبا لیا ہو ” ۔ نیلما کو میڈ کے ساتھ اچھا خاصہ اہتمام کرتا دیکھ پروان پوچھے بغیر نہ رہ سکا اوپر سے ولید کا بھی آنا اسے کسی انہونی کا احساس دلا رہا تھا۔پتا نہیں شاید ہمارے حسین مکھڑے دیکھنے آ رہے ہوں ہنس کر بات کو ٹالتے وہ میڈ کو کچھ ضروری ہدایات دینے لگی پر پروان اس کے مسخرے پن پر جھنجھلایا۔نیلو میں سیریس ہوں یار۔۔!!اسے بازوؤں سے پکڑ کر اپنے مقابل کیے بات پر زور دیتے وہ دوبارہ سے اس سے مستفر تھا۔مجھے کیا پتا میں نے بھی تمھاری طرح اڑتی ہوئی بات سنی ہے اب آئیں گے تو ہی پتا چلے گا نہ۔اس نے کندھے اچکاتے لاپرواہی کا مظاہرہ کیا۔آپ دونوں مزے سے یہاں گپیں لڑا رہے ہیں اور میں سارے گھر میں آپ کو ڈھونڈ کر خوار ہورہا ہوں کچن سے جونہی وہ نکلا لاؤنج میں مسز کمال اور کمال صاحب کو راز و نیاز میں مشغول دیکھ وہ کہے بغیر نہ رہ سکا بہرحال وہ لوگ اب یہاں کیا کرنے آرہے ہیں۔۔؟؟انھیں پہلے یہ یاد نہیں تھا کہ ہم ان کے کچھ لگتے ہیں آج انھیں یہ احساس جاگا ہے۔۔؟؟ پروان کے سوال پر ان دونوں نے نفی میں سر ہلاتے تعجب سے اسے دیکھا تھا۔بری بات بیٹا ایسا نہیں کہتے تمھارے چاچو ہیں وہ مما نے اس کی بات پر برا مناتے اس کی صبیح پیشانی پر بکھرے بالوں کو محبت سے سمیٹ کر سنوارا جبکہ بابا نے اسے ایک گھوری سے نوازنا فرض سمجھا ” ۔میرے سامنے بیٹھ کر میرے ہی بھائی کو برا بھلا کہ رہے ہو لڑکے انہوں نے مصنوعی روب سے جھڑکا۔ہاں تو اور کیا آپ کے دور پرے کے بھائی کو اکیس توپوں کی سلامی پیش کروں بابا کی بات پر وہ بےشرمی سے ہنس دیا تھا۔مجھے آپ دونوں سے ایک بہت ضروری بات کرنی ہے آپ لوگ پلیز تحمل سے میری بات کو سنیے گا پروان کے تمحید باندھنے پر وہ دونوں آج بری طرح چونکے آج تک اس نے کبھی انھیں اتنا تجسس میں مبتلا نہیں کیا تھا۔جتنا آج وہ انھیں کر رہا تھا۔بولو بیٹا خیریت ہے۔۔؟؟انھوں نے اس کے سرد چہرے کو باغور تکتے ہوۓ پوچھا جو معمول سے کافی مرجھایا ہوا دیکھائی دے رہا تھا۔جو کہنا چاہتے ہو بعد میں کہ لینا لگتا ہے آگئے مسز کمال گاڑی کا ہارن سنتی جھٹ سے اٹھ کھڑی ہوئی جبکہ پروان اپنی بات کے رہ جانے پر ارے ارے ہی کرتا رہ گیا تھا ” ۔

Zoila

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Uncategorized

Yar Yaroon sy nah Hon Juda By Zainaib Khan

  Yar yaroon sy nah hn juda by Zainaib khan season 2 Episode(1_19)   . is a Classic, Urdu, Romantic,
Uncategorized

Dil dharky tery liye By Warda makkawi

dharky dil twry liye by Warda makkawi is a Classic, Urdu, Romantic, & Social Novel.  It was published online on