بالاج ولیمے پر جانے کے لیے تیار ہو رہا تھا اس کو مکمل تیار ہوتا دیکھ کر اپنی کوٹ کی طرف بڑھتا دیکھ کر بریرہ نے کہا اپ دیر سے ائیں گے کیا۔ ؟بالاج نے مکمل تیار ہو کر اپنا رخ بریرہ کی طرف کیا اس کو دیکھتے ہی منہ سے پہلا لفظ ماشاءاللہ نکلا ہے اللہ نظر بد سے بچائے دل میں کہا وہ نظر لگ جانے کی حد تک براؤن پینٹ ، کوٹ اور وائٹ شرٹ میں ہینڈسم لگ رہا تھا۔ہاں نائٹ ا فنکشن ہے دیر تو ہو جائے گی۔بالاج کی بات سن کر سر ہلاتے ہوئے کہا جو اس قدر ہینڈ سم لگ رہا تھا وہاں لڑکیاں بھی ہوں گی۔اسلامی پارٹی کے سابقہ چیئرمین کے بیٹے کی ولیمے پر جا رہا ہوں میں کسی میلاد پر نہیں وہاں لڑکیاں کیا ڈانسرز بھی ہوں گی ادھا شہر اکٹھا ہوگا۔بریرہ کو چھیڑتے ہوئے کہا ۔کہاں وہ سید زادے ڈانسر بلاتے۔کنعان کے دوستوں شاید ایسا کر لیتے جو اس کے اور کنعان کے یونیورسٹی فیلولیکن میڈیا کی وجہ سے کوئی ایسا ہنگامہ نہیں کیا ان لوگوں نے اور کنعان نے بھی منع کر دیا تھا بس بریرا کو چھیڑنے کے لیے ایسے ہی کہہ دیا جس کی سوئی وہی لٹک گئی تھی۔کیا مطلب ڈانسر جو ٹی وی پر اتی ہیں جن کے ڈریس بھی پورے نہیں ہوتے۔انکھیں چھوٹی کر کے پوچھا۔ہاں نا ڈانسر اب پورے کپڑے پہن کر ڈانس کہاں کرتی ہیں اج کل تم نے دیکھا ہی ہے اوپر اور نیچے سے کپڑے ہوتے ہی نہیں ہیں ان کے۔بلالاج کے اس قدر تفصیل سے بتانے پر کہا اپ یہ سب دیکھنے جا رہے ہیں کیا وہاں۔تو کیا میں وہاں نعت خوانی کے لیے جا رہا ہوں۔اپنا کوٹ اٹھا کر جان بوجھ کر اپنا رخ کمرے کی باہر کی طرف کیا بریرہ دونوں ہاتھ پھیلا کر دروازے پر کھڑی ہو گئی میں نہیں جانے دوں گی اپ کو ایسے جگہ پر جہاں لڑکیاں ادھے کپڑے پہن کر ائی ہوں گی۔بریرہ کی بات سن کر ہنسی تو بہت ائی اپنے ہونٹوں کو دبا کر ۔بالاج نے مزید تنگ کرتے ہوئے کہا یار میں کون سا ان لڑکیوں کو دیکھنے جا رہا ہوں میں تو صرف ڈانس دیکھوں گا۔
Lamha Ishq by Sara Rana Episode 26
