دونوں بازو مزید پھلا کر دروازے کے سامنے دیوار بن کر کھڑی ہو کر۔اپ ڈانس بھی کیوں دیکھیں گے کیا کرنا ہے اپ نے ڈانس دیکھ کر۔یار بندہ انجوائے کرتا ہے میرے یار کی شادی ہے اتنی انجوائمنٹ تو ہونی چاہیے نا۔ ۔اپ گھر پر رہ کر بھی تو انجوائے کر سکتے ہیں اس کو جانے سے روکنے کے لیے عجیب سی منطق دے رہی تھی۔اچھا گھر پر کیسی انجوائمنٹ ہوگی کیا تم ڈانس کر کے دکھاؤ گے مجھے۔اپ نے ڈانس ہی کیوں دیکھنا ہے اپ جائیں نہ ہم بیٹھ کر باتیں کریں گے۔اپنے ایک ہاتھ پر کوٹ رکھتے ہوئے اور دوسرے ہاتھ سے موبائل پاکٹ میں ڈالتے ہوئے وہ ہاتھ بریرہ کے بازو پر رکھ کر دروازے سے اس کو پیچھے کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا باتیں تو ہم روز کرتے ہیں کچھ اچھی افر کرو تو مان سکتا ہوں ورنہ جانے دو مجھے میں ڈانس کا پروگرام مس نہیں کرنا چاہتا۔بالاج کو مانتا نہ دیکھ کر کہا اچھا میں کر کے دکھا دوں اگر ڈانس تو اپ نہیں جائیں گے۔بالاج نے اپنی انکھیں سکیڑتے ہوئے کہا کیا تمہیں اتا ہے ڈانس۔ہاں جیسے وہ تم بڑی پرفیکٹ ڈانسر ہوتی ہیں جن کا اپ ڈانس دیکھنے جا رہے ہیں ان سے بیٹر ہی اتا ہے مجھےتم نے کبھی بتایا نہیں مجھے اپنی اس کوالٹی کے بارے میں کہ تمہیں ڈانسرز سے بڑھ کر ڈانس اتا ہے۔ بریرہ نے فخریہ کالر اٹھانے کی کوشش کی جو سرے سے ہے ہی نہیں تھا اس کی تعریف کرنے پر۔جیسے ہی بریرہ نے اپنا ہاتھ کندھے پر رکھا غائبانہ کالر اٹھانے کے لیے دروازے سے اس کا ہاتھ پیچھے ہوتے ہی بلاج کمرے کے دروازے سے باہر ہو کر اس سے کمرے میں کر کے باہر نکلا اور جاتے ہوئے کہا مذاق کر رہا تھا لیکن یاد رکھو وہاں کوئی ڈانسر نہیں ہوں گی ا مگر میں تمہارا ا کر ڈانس دیکھوں گا۔پکی بات ہے نا مجھے ڈالنے کے لیے تو نہیں کہہ رہے نا کہ وہاں ڈانسر نہیں ہوں گی بریرہ نے بات کنفرم کرنے کی کوشش کی۔تمہاری قسم مذاق کر رہا تھا لیکن یہ مذاق نہیں ہے کہ اب تم ڈانس کر کے دکھاؤ گی یہ بات پکی ہے ہم دونوں کے درمیان اپنے قدم گیراج کی طرف بڑھاتے ہوئے بالاج نے کہا
Lamha Ishq by Sara Rana Episode 26
