السلام علیکم !کیسے ہیں بابا ؟وعلیکم السلام! اللہ کا کرم تم سناؤ طبیعت ٹھیک ہے وہاں جا کر .۔۔۔”جی بابا الحمدللہ”گھر پر سب کیسے ہیں .گڑیا بھائی ؛اللہ کا شکر دونوں ٹھیک ہیں ۔بھائی تمہارے اپنے کمپیوٹر سینٹر چلے گئے ہیں۔ اور گڑیا ابھی ماموں کی طرف سے سب کو ناشتہ کروا کر ائی ہے۔یہ لو بات کرو گے پارسا بھائی سے ۔السلام علیکم!بھائی میں اپ کو بہت مس کر رہی ہوں اپ یہاں ہی رہتے کیا ضرورت تھی وہاں جانے کی ۔عریب بھائی تو گھر پہ رہتے ہی نہیں سارا دن اپنی سینٹر میں رہتے ہیں ۔سانس تو لو میری جان ، وعلیکم السلام!سارے سوال ایک ساتھ ہی کر لے۔ہاں نہ، میں اپ کو بہت مس کر رہی ہوں یہاں سب کچھ اداس اداس ہے۔تم سناؤ سٹڈی کیسی جا رہی ہے ؟پتہ نہیں کب ختم ہوگی۔نکمی لڑکی اخری سمسٹر ہے اچھے سے کر لو ختم پھر فارغ ہی رہنا ہے سارا دن ٹی وی دیکھنا جو تمہارا فیورٹ کام ہے ۔ہاں نا تو میں اور کیا کروں۔اگر ٹی وی نہ دیکھوں یہی کوئی “اچھی سی ڈگری لے لیتی اگے کوئی جاب کر لیتی ۔ “”نہیں پڑھنا مجھے جاب کے چکروں میں اپ بھی تو اتنی دور چلے گئے ہیں ہم سے” میری جان میں کون سا ساری زندگی کے لیے چلا گیا ہوں۔ جب تم یاد کرو گے میں ا جاؤں گا اور جب تمہارا دل کرے تم ا جانا میرے پاس۔ہاں اپ تو ایسے کہہ رہے ہیں ۔ جیسے بابا انے دیں گے۔اس لیے تو کہہ دیا مجھے پتہ ہے ۔ بابا نے نہیں انے دینا۔اپ بہت بدتمیز ہیں بھائی کوئی ایسے کرتا ہے اپنی چھوٹی بہن کے ساتھ میرا دل توڑ دیا اپ نے۔اچھا اچھا میں خود ا جاؤں ملنے تم سے ۔اب تو مامو کے گھر جا کر بھی دل نہیں لگتا وہاں سب اداس ہیں ۔ویران ہو گیا ہے۔ بریرہ نہیں ہے۔ تو دل نہیں لگتا میرا وہاں ۔برینہ تو ہے ۔ اس کے ساتھ باتیں کر لیا کرو۔ہاں اپ کو پتہ تو ہے برینا اپی بہت کم بولتی ہیں ۔بریرہ کے ساتھ میرا دل لگتا تھا لیکن وہ اب رہی نہیں۔اس لیے میرا دل نہیں کرتا اب وہاں جانے کو ۔مامو مانی بھی بہت چپ ہو گئے ہیں اور بھائی کام پر ہوتے ہیں اکیلی بور ہو جاتی ہوں ۔سٹڈی کمپلیٹ کر لو پھر کوئی اور ایکٹیوٹی شروع کر دینا ۔بس کرو بچے بھائی نے ڈیوٹی پر بھی جانا ہے۔ پھر بات کر لینا۔نہ بھی جائیں گے تو کیا ہوگا بابا ۔بھائی میرا اے ایس پی ہے گھر بیٹھے بھی اپنا کام کروا سکتا ہے۔دوسری طرف ہنسنے کی اواز ائی ۔او میری جان،کیا کہہ رہی ہو ایسا نہیں ہوتا تم جانتی تو تمہارا بھائی ایماندار پولیس والا ہے حق حلال کی کھانے والا۔لیکن کبھی کبھی چلتا ہے نا ۔نہیں کبھی کبھی بھی نہیں چلو تم بھی یونیورسٹی جاؤ میں بھی ناشتہ کر کے ڈیوٹی کے لیے نکلتا ہوں۔اپ خود ناشتہ بنائیں گے بھائی کیا۔نہیں وہ ہے نا ۔کون؟نہیں میں خود ہی بناؤں گا کل سے یا پرسوں سے خانسامہ ا جائے گا وہ بنائے گا۔ٹھیک ہے اپ بنائیں اپنا ناشتہ پھر بات ہوگی اللہ حافظ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بھائی اپ بھی ایا کریں افس بچوں کے ساتھ کب تک ایسے گھر پر رہیں گے۔؟تمہاری بھابھی کی طبیعت ٹھیک نہیں رہتی۔ڈاکٹر سے پراپر چیک اپ کروانا تھا۔ہاں اج لے کر جاؤں گا پانچ دن ہو گئے ہیں اس کو گئے ہوئے لیکن اب بھی لگتا ہے جیسے وہ آس پاس ہے۔تمہاری بھابھی کو لگتا ہے وہ زندہ ہے۔ایسے وہم ہوتے ہیں۔ بھائیکوئی اپنا مر جائے اس دنیا سے چلا جائے لگتا ہی نہیں وہ چلا گیا ہے ۔ اپنا اپ ایک خیال لگتا ہے کہ یہ صرف ایک خیال تھا وہ آس پاس ہی ہے۔دماغ جھٹلانے کی کوشش کرتا ہے بار بار اس بات کو کہ وہ ہمارے درمیان نہیں رہا ایسا لگتا ہے جیسے ہمیں صرف غلط فہمی ہے لیکن ایسا ہوتا نہیں۔ہممممم۔مجھے بھی لگتا ہے جیسے میں نیند میں تھا۔یہ سب کچھ میرا خواب لیکن اٹھنے کے بعد جب اپنے ارد گرد دیکھتا ہوں وہ نہیں ہوتی تو احساس ہوتا ہے خواب نہیں یہ حقیقت ہے۔ایسا ہی ہوتا ہے بھائی اس لیے کہہ رہا ہوں گھر سے نکلیں گے لوگوں سے ملیں گے دل بہل جائے گا” انشاءاللہ” کل سے اؤں گا افس۔ ۔۔۔۔۔۔ہانیہ ا جاؤ بچے افس جاتے ہوئے اپ کو یونیورسٹی چھوڑ دوں۔جی بابا بس اگئی۔اصغر۔،،،،جی بھائی؟فاطمہ کو یہاں چھوڑ جاتے بہن کے پاس اس کا دل بہل جائے گا ۔جی بھائی، وہ بس کہہ رہی تھی اپنی نگرانی میں گھر کا کام کروا کے ا جائے گی اپ کی طرف ۔چلو اچھا ہےبابا ؛جی برینا بچے۔ڈاکٹر سے میں نے اپوائنٹمنٹ لے لی ہے ماما کے لیے اپ اور ماما لے کر چلے جائیے گا۔اپ بھی ساتھ چلتے۔نہیں بابا میں یتیم خانے جاؤں گی ڈرائیور کے ساتھ۔چلو ٹھیک ہے۔ڈرائیور بابا بھی اپ سے بات کرنا چاہ رہے تھے۔ کل انہوں نے مجھ سے کہا تھا۔ کہ بڑے مالک سے بات کرنی ہے ۔چلو میں کرتا ہوں بات۔اپ اپنی ماما کو ریڈی کرواؤ ۔جی_______________________________________۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔