گھر میں داخل ہوتے ہی نیچے والے پورشن میں خاموشی تھی۔
شاید کھانا بنا کر اوپر چلی گئی ۔
بریرہ ‘
جی ،
کھانا ڈائننگ ٹیبل پہ لگاؤ ۔
جی،
اف ان کو غصہ کس بات کا ہے ۔
اواز میں خود بخود چر چڑھاہٹ تھی ۔
جی لگاتی ہوں پتہ نہیں کس بات کا غصہ ہے نواب صاحب کو ۔
جو کہنا ہے اونچی اواز سے کہو۔
نہیں میں تو نہیں کچھ کہہ رہی ۔
جلدی لگاو کھانا ۔ میں یونیفارم چینج کر کر اتا ہوں۔
جی ۔
اور ہاں یہ شاپنگ بیگ ہیں تمہارے کپڑے اور جوتے ہیں اس میں اور کسی چیز کی ضرورت ہو تو بتا دینا میں لے اؤں گا۔
جی ٹھیک ہے۔
دل تو کر رہا تھا دو تین باتیں سنا دوں لیکن غصہ دیکھ کر چپ ہو گئی اس نے کپڑے چینج کر لیے تھے وہی جو پہلے پہنے ہوئے تھے۔
دس منٹ بعد وہ فریش ہو کر باہر ایا۔
تو شاپنگ بیگ وہاں نہیں تھے۔
ڈائننگ ٹیبل پر وہ کھانا لگا رہی تھی کھانا لگاتے ہی جانے لگی ۔
تم نے ڈنر نہیں کرنا۔
نہیں کیوں بھوک نہیں ہے ۔
کھانا کب کھایا تھا
دوپہر کو۔
لیکن اب میرے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھاؤ ۔
مجھے۔
جو کہا ہے وہ کرو کھانا کھاؤ مجھے اکیلے بیٹھ کر کھانے کی عادت نہیں ہے۔
ہاں نواب صاحب جیسے پہلے تو بارات کے ساتھ بیٹھ کر کھاتے تھے نا۔
پھر کچھ کہہ رہی ہو۔
نہیں میں نے کیا کہنا ہے۔
بیٹھو شروع کرو۔
جی ۔
ان شاپنگ بیگز میں ناول اور ڈائجسٹ بھی ہیں دن اچھا گزر جائے گا تمہارا اور ادھا دن کر کے کاموں میں کام والی کا ارینج نہیں ہوا ابھی تک ۔
کام تم نے خود کرنے ہیں ہاتھ صاف کرتے ہوئے اٹھ گیا ڈائننگ
بالاج
ہہہہہم
اپ مجھے واپس کب چھوڑ کر ائیں گے ۔
کیوں اب اسے یاد انے لگی گھر والوں کی۔ اب تمہیں ساری زندگی یہاں رہنا ہے ۔
پلیز بالاج ،
اج تو یہ بات کہنی دوبارہ مت کہنا میں نے تمہیں اس بات کے نتائج بھی بتائے تھے اگر تمہیں چھوڑ کر ایا تو کیا ہوگا۔
اپ غلط کر رہے ہیں۔
نہیں اب تو صحیح کرنا شروع کیا ہے۔
اپ پچھتائیں گے ۔
وہ وقت نہیں ائے گا ۔
ائے گا ۔
تمہاری غلط فہمی ہے میں حق پر ہوں ۔
اپ نہیں ہیں ایسا کچھ نہیں تھا ۔ جو اپ سوچ رہے ہیں بابا لوگوں نے پھپھو کو کچھ نہیں کہا تھا ۔
تو پھر تم بتاؤ کیوں موت ہوئی میری ماں کی؟
اپ جانتے ہیں زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے ان کی موت ایسے ہی لکھی تھی۔
ایسے ہی نہیں لکھی تھی کوئی تو وجہ تھی نا ۔ تم لوگوں کے گھر گئی اور میری ماں واپس سے ہی نہیں لوٹی تمہارے باپ نے باتیں سنائی تھی۔ میری ماں کو۔
بالاج اپ کیسے کہہ رہے ہیں اپ کے مامو ہیں وہ۔
میں نہیں مانتا جب میری ماں ہی نہیں رہی۔ تو بھائی کیا چیز ہے۔میرے لیے ۔
اپ کو ایک دن اپنی اس غلطی کا احساس ضرور ہوگا۔
مجھے احساس ہوگا یا نہیں لیکن تم مجھے بار بار یہ بات یاد کروا کر اپنے لیے غلط ضرور کروا لو گی کچھ۔
“اس سے بہتر ہے تم اس بات کو بھول جاؤ اور اگے جو ہوگا دیکھا جائے گا اگر تم نے یہاں سے جانے کی کوشش کی اس کے نتائج بھی میں تمہیں بتا چکا ہوں کیا ہو سکتا ہے تمہارے ساتھ ۔”
اپ غلط ہیں.
بالاج
دوبارہ یہ بات مت دلہانا میرے سامنے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔