کیا ضروری ہے ۔
چاچی کا ہر دو مہینے بعد یہ بات کرنا ۔
تو کیا غلط ہے گھر کی بیٹیاں ہیں گھر میں رہ جائیں گی۔
مجھے پسند ہے۔
اب تمہاری عمر ہو گئی ہے شادی کر لو ۔بابا کے ساتھ جاتے ہو اپنا ش و روم ہے تمہارا ۔
“پلیز ماما بھائی سے کہیں شادی کا مجھ سے نہ کہیں میں شادی شدہ ہوں. “
ماہ کنان صاحب فار کائنڈ یور انفارمیشن اپ شادی شدہ نہیں نکاح شدہ ہیں۔
بھائی ایک ہی بات ہے ۔
ایک ہی بات نہیں ہے خود تو بری ہو رہے ہو مجھے کیوں پھنسا رہے ہو ۔
دیکھ رہے ہیں عالم صاحب یہ کیا کر رہے ہیں دونوں۔
میں کیا بات کر رہی ہوں یہ خود میں لگے ہوئے ہیں۔
ماں کی بات کی تو کوئی اہمیت نہیں۔
موم اپ کی ہر بات کی اہمیت لیکن یہ نہیں کر سکتا میں ۔
مجھے شادی نہیں کرنی
کیوں نہیں کرنی کیا کوئی اور پسند ہے۔
نہیں ایسی بات نہیں ہے ۔
شادی نہیں کرنی تو پھر بس منگنی کر لو نا تمہارے چاچی چاہتی ہیں آئلہ کہ جو رشتے ا رہے ہیں وہ سب نہ ائیں تمہارے نام کہ انگوٹھی پہنا دی جائے اس کو۔۔
پلیز ماما میں شادی کروں گا ابھی تو ائلہ سے نہیں۔
تو پھر کس سے کرو گے؟
بس ائلہ سے نہیں ۔
ہم ایک گھر میں رہے ہیں۔
وہ میری بہنوں کی طرح ہیں۔ میں نہیں انٹرسٹڈ اس سے شادی کرنے میں۔
ہاں اور چھوٹے میاں تو صاف ہی انکار ہیں کتنی دفعہ کہا ہے اب وہ اس دنیا میں نہیں رہی ۔
کیسی بات کر رہی ہیں ماما وہ ہے اگر وہ نہ ہوتی تو میں نہ ہوتا ۔
عالم اپ کچھ بولتے کیوں نہیں یہ دیکھیں کیسی بات کر رہا ہے یہ۔
ماما کیا چاہ رہی ہیں میں اپنی محبت چھوڑ کر دوسری شادی کسی اور سے کر لوں۔
تو کہاں ہے؟
اگر تمہیں لگتا ہے وہ ہے کہاں ہے؟
لے اؤ پھر میں نہیں کہوں گی کہ شادی کر لو۔
یہی تو دکھ ہے وہ مل نہیں رہی ۔
میری جان مجھے عزیز ہو تم وہ بھی عزیز تھی مجھے لیکن یقین کر لو اس بات پر وہ نہیں رہی اس دنیا میں۔
موم پلیز میں اس ٹاپک پہ بات نہیں کرنا چاہتا ۔
تم بات نہیں کرنا چاہتے کنعال بات نہیں کرنا چاہتا تو کروں کس سے میں بات میں پاگل ہوں کیا اس گھر میں جسے ہر کسی کی فکر رہتی ہے ۔
میں چاہتی ہوں میری بہوں ا جائیں گھر سنبھالیں میں اپنی ذمہ داری سے فارغ ہوں ۔
تو موم اتنے ملازم ہیں گھر میں وہ کر لیں گے نا کام۔
میں اپنی بہو کی بات کر رہی ہوں نہ کہ ملازموں کی کہ وہ کام کر لیں گے وہ تو کرتے ہی ہیں ۔
بابا مجھے کام ہے میں چلتا ہوں پھر بات ہوگی۔
ماہ کناہ بات سنو۔
رات کو ملتے ہیں اب مجھے ضروری کام ہے۔
ماں سے زیادہ ہر کام ضروری ہے تم لوگوں کو۔
ماہ پارہ ریلیکس ہو جاؤ اگر بچے نہیں چاہتے ابھی شادی کرنا تو مت دباؤ ڈالو ان پہ شادی کے لیے ۔
اپ بھی کیسی باتیں کر رہے ہیں عمر ہو گئی ہے۔
ان کے ساتھ کے بچوں کے اب بچے بھی ہو گئے ہیں اور یہ ابھی تک شادی کے لیے نہیں مان رہی۔۔
میں بھی چاہتی ہوں۔
اپنے بیٹوں کی خوشیاں دیکھنا ہے
بابا اپ اپنی مسز کو سنبھالیں میں چلتا ہوں ۔
ٹھیک ہے جاؤ اور شام کو پارٹی کی میٹنگ میں ا جانا۔۔
ٹھیک ہے بابا ا جاؤں گا میں۔
اپ بھی بیٹوں کی ہی سائیڈ لیتے ہیں ہمیشہ۔
یہ الزام ہے میں تو ہمیشہ سے تمہارے سائیڈ پہ ہوں۔
تو پھر اپ منع کیوں نہیں رہے ان کو شادی کے لیے۔
جب وقت ائے گا نا میری جان تب کر لیں گے شادی ۔
بس اپ باپ بیٹوں کی ہی بات ہیں۔ ہو جائے گا۔ کوشش کریں گے تو ہوگا نا۔ ۔۔۔۔