Uncategorized

Lamha Ishq by Sara Rana Episode 8

اپنا مائنڈ سیٹ کر لو بہت جلد تمہارے لیے رشتہ ائے گا۔۔ جن کی حیثیت ہمارے برابر ہوگیماں کو دیکھتے ہوئے ائلہ نہیں دل میں سوچامیں بھی دیکھتی ہوں کیسے کرواتی ہیں اپ میری شادیاگر میں تمہیں ڈیل دے سکتی ہوں تو تمہاری لگام میں کھینچ بھی سکتی ہوں یہ یاد رکھنا۔ ۔زور سے دروازہ بند کر کے وہ اس کے کمرے سے چلی گئی۔ ۔۔ فورا سے اپنافون نکال کر عامر کو کال کی۔ دوسری طرف سے کال اٹھاتے ہی۔ہیلو عامر کدھر ہو ۔۔۔اس کے بولنے سے پہلے ہی بے چینی سے سوال کیا ۔۔۔میں نے گھر میں سب کو تمہارے بارے میں بتا دیا ۔۔عامر کے کچھ بولنے سے پہلے ہی خود ہی سب کچھ بتانا شروع کر دیااو پاگل لڑکی یہ تم نے کیا کر دیا ۔۔فورا ہی بے چینی سے پوچھا کیا مطلب کیا بتانا نہیں چاہیے تھا مجھے ؟؟وہ سوالیہ گویا ہوئی ۔نہیں میری جان میں کہہ رہا ہوں ابھی نہیں بتانا تھا بھی تو میں نے جاب بھی نہیں میرے پاس پیسے بھی نہیں ہیں تو تمہارے گھر والے کیسے مانیں گے عامر نے فورا سے بات سنبھالنے کی کوشش کی۔وہ مانے یا نہ مانے میں شادی تم سے ہی کروں گی یہ بات میں نے گھر میں بھی کہہ دی ہے ۔بالکل میں بھی تم سے ہی شادی کروں گا تم محبت ہو میری تمہارے لیے کچھ بھی کر سکتا ہوں۔۔اچھا ایک دو دن میں تم سے مل نہیں سکتی ۔اس نے گھر کے حالات دیکھتے ہوئے اس کو کہا ۔او اچھا تم سیڈ کیوں ہو رہی ہو۔بس ایک دو دن کی تو بات ہے۔وہ جان تم جانتے ہو تمہارے بغیر میرا گزارا نہیں ہے۔۔اس لیے تمہیں جب تک دیکھتا نہیں ہوں تو میرا دن اچھا نہیں گزرتا اج بھی تم نے پہلے مجھے کال نہیں کی ۔ بناوٹی لمحے میں کہا ۔انٹرویو کے لیے گیا تھا ریجیکٹ ہو گیا۔۔اور کوئی بات نہیں ایک دن ہو جائے گی جاب بھی تم اتنی محنت کر رہے ہو۔۔ ۔۔۔۔۔ جان بعد میں بات ہوگی ایک اور جگہ جاب کے لیے اپلائی کیا ہے وہاں جانا ہے ۔چلو ٹھیک ہے بیسٹ اف لک رات کو بات کرتے ہیں۔تھینکس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تو جاب کے لیے جا رہا ہے عامر مجھے بتایا ہی نہیں تم نے ۔ اور نہیں یار بس ویسے ہی کہہ دیا جان چھڑوانے کے لیے۔یار ائلہ تو مرتی ہے تم پر ۔۔تیرے یار ہی اتنا ہینڈسم کہ لڑکیاں مرتے ہیں۔۔لیکن پھر بھی کیا تم نہیں کرتے سچی والی محبت۔یہ محبت کچھ نہیں ہوتا پیسے کی دنیا ہے امیر باپ کی بیٹی ہے خود بھی کھاتی ہے اور مجھے بھی کھلاتی ہے ۔صحیحتمہارا ارادہ نہیں ہے شادی کرنے کا۔۔نہیں ابھی تو سوچا نہیں ہے اگر ارادہ ہوا تو اس سے بھی خوبصورت لڑکیاں ہیں کسی ایک کو پٹا لیں گے۔ اس نے بے شرمی سے انکھ مارتے ہوئے کہا۔بہت ہی بڑا تو کمینہ ہے ۔کوئی شک نہیں اس میں۔ہاں جی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Zoila

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Uncategorized

Yar Yaroon sy nah Hon Juda By Zainaib Khan

  Yar yaroon sy nah hn juda by Zainaib khan season 2 Episode(1_19)   . is a Classic, Urdu, Romantic,
Uncategorized

Dil dharky tery liye By Warda makkawi

dharky dil twry liye by Warda makkawi is a Classic, Urdu, Romantic, & Social Novel.  It was published online on