ریسٹورینٹ میں گہماگہمی کا سماں تھا – کچھ لوگ آرہے تھے کچھ جارہے تھے – مختصراً یہ کہ ریسٹورینٹ کچھ ہی دیر میں فل ہوجانے والا تھا یہ اسلام آباد کا ایک مشہور ریسٹورینٹ ہے جہاں ہائ پروفائل لوگ کافی تعداد میں آتے جاتے رہتے ہیں –
ویٹرز کسٹمرز کو ان کے پسندیدہ کھانے پیش کرتے جارہے تھے – رات کے آٹھ بج رہے تھے باہر ہوا آج کچھ زیادہ تھی لگتا تھا کہ بارش ہونے والی ہے _
اسی ریسٹورینٹ کی ایک ٹیبل پر ایک شخص جو کہ تقریباً اکتیس کا ہوگا بیٹھا ہوا تھا اس کے ساتھ ایک لڑکی جو پچیس یا چھبیس کی ہوگی بیٹھی ہوئ تھی اور مسکراتی اسے ہی دیکھ رہی تھی –
ماحول کافی آکورڈ ساتھا وجہ اس لڑکی کا مسکرانا اور اس مرد کا لب بھینچے بیٹھا ہونا تھا – “یوں لگتا تھا کہ وہ وہاں سے بھاگ جانا چاہتا ہے” –
تو آپکو کیا بات کرنی ہے – میں بہت حیران ہوئ جب مجھے پتا چلا کہ آپ مجھ سے ملنا چاہتے ہیں نکاح سے پہلے مجھے نہیں لگا تھا کہ آپ کبھی ایسا چاہیں گے اس لیے جب مجھے معلوم ہوا تو میں بہت خوش ہوئ _
اس سے پہلے کے وہ کچھ کہتا ویٹر انکا آرڈر لے آیا وہ خاموشی سے ویٹر کو مختلف کھانے میز پر رکھتے دیکھتا رہا _
ویسے آپ نے بتایا نہیں کہ کیوں ملنا چاہتے تھے آپ مجھ سے – اپنے لیے کھانا پلیٹ میں نکالتے وہ ساتھ ساتھ بولتی جارہی تھی _
اصل میں مجھے آپ سے کچھ بات کرنی تھی – – –
ارے آپ کچھ لیں نہ آپ نے تو کچھ لیا ہی نہیں _ وہ پھر سے اسکی بات کاٹتی اسکی پلیٹ میں کھانا ڈالنے لگا _
اس شخص نے بہت مشکل سے خود کو پرسکون رکھا –
دیکھیں میں یہاں کھانا کھانے نہیں آیا مجھے آپ سے ایک ضروری بات کرنی ہے آپ مجھے بات کرنے دیں, تھوڑی دیر چپ ہوجائیں _
اسکی بات پر وہ کچھ شرمندہ سی ہوتی چپ کرگئ _ جی جی بلکل آپ کہیے جو آپکو کہنا ہے پلیز –
میں آپ سے کہنا چاہتا ہوں کہ _ _ _
ایکسکیوزمی…..!!!!
اس بار اسکی بات کاٹنے والا ایک مرد تھا جو اس کے سامنے بیٹھی لڑکی کو گھورے جارہا تھا _ جبکہ اسکو دیکھتے اس کا رنگ اڑگیا, ہاتھ میں پکڑا چمچ بےساختہ پلیٹ میں جاگرا _
کون ہیں آپ – سامنے بیٹھے مرد نے کچھ سخت لہجے میں پوچھا لیکن اسکے بولنے سے پہلے ہی وہ لڑکی اسکو بازو سے پکڑے باہر کی جانب بڑھی – میں دومنٹ کے اندر آتی ہوں آپ تھوڑا سا ویٹ کر لیں _
اس نے کچھ حیران ہوکر اس لڑکی کو ایک لڑکے کا بازو پکڑے اسے ریسٹورینٹ کی گارڈن سائیڈ پر لے جاتے دیکھا – اور پھر سر نفی میں ہلاتے اس نے کچھ دور کھڑے ویٹر کو اشارے سے پاس بلایا –
جی سر…!!!
یہ جو ان ٹچ فوڈ ہے وہ یہاں کے کسی ورکر کو دےدیں – وہ بل پے کرتا بغیر کسی کو دیکھے اور کسی کا انتظار کیے ریسٹورینٹ سے نکلتا چلا گیا –
” 🐜🐜🐜”