Uncategorized

Listen My Love by ZK Episode 2

(حال) *
اچھا چھوڑو کدھر ہے وہ موٹی ابھی تک نہیں آئ, اس نے تو ہمیں اپنا نوکر ہی سمجھ لیا ہے ہونہہ – اب وہ چیزیں ادھراودھر پٹختی جا رہی تھی _
ایشان نے لمبا سانس بھرتے اسے دیکھا جو پل میں تولہ اور پل میں ماشا تھی – اوہو آبی پریشان نہ ہو وہ آجائیں گیں اور عزت سے بلایا کرو انکو وہ اس کیفے کی مالکن ہیں اور اتنی بڑی بھی تو ہیں تم سے _
تم چپ کر جاؤ چوزے میرا دماغ کھانے کی ضرورت نہیں ہے جاؤ جا کے کیڑے کھاؤ – ‘ بڑی ہیں وہ تم سے ‘_ ساتھ نکل بھی اتاری
میں اب تم سے بات نہیں کروں گا – اور میں خفا بھی ہوں تم سے –
بہت شکریہ لگتا ہے کوئ نیکی کام آئ ہے – چلو اب باتیں چھوڑو اور کام پر لگو , نظر نہیں آرہا لوگ کافی کا بول رہے ہیں – باتیں کروا لو بس _
یہ ایک پیارا سا کیفے تھا جو آس پاس کافی مشہور تھا – قریب قریب کام کرنے والے لوگ کافی تعداد میں یہاں ٹی, کافی پینے آیا کرتے تھے _ یہاں کا بٹر کیک کافی مشہور تھا جو کہ ہماری آبدار بنایا کرتی تھی – بس اسی بات کا غرور تھا –
اس وقت وہ کیفے کے کچن میں کھڑی تھی جو ایک طرح سے اوپن ہی تھا لیکن کیفے میں بیٹھے لوگوں کو کچن میں کھڑا شخص نظر نہیں آتا تھا – تھوڑا ہٹ کر تھا یوں کہ وہاں دیکھنے پر اپنے سامنے لوگوں کو خوبصورت کیلیگرافی سے سجی دیوار نظر آتی تھی _
اسی لمحے کیفے کے دروازے کے اوپر لگی چھوٹی سی گھنٹی بجی جو کہ اس بات کا اشارہ تھا کہ کوئ اندر آیا ہے – آبدار نے تھوڑا سا سر آگے کرکے دیکھا تو اک عورت جو تقریباً پینتالیس سے اوپر کی ہوگی موٹی سی تھی وہ آنکھیں چھوٹی سی کیے آس پاس کا جائزہ لیتی اندر داخل ہوئ اور ہاتھ ہلاتے یوۓ کیفے میں بیٹھے ہوۓ لوگوں کو ویلکم کیا _
اسکی ہنسی تو تب تھمی جب اس نے آبدار کو خود کو گھورتے ہوۓ پایا _ وہ جھوٹی ہنسی ہنستی کچن کی طرف بڑھی اور اس کے پاس سے گزرتے کافی میکر کے سامنے جا کھڑی ہوئ – 
اوہ تو صوفیہ صاحبہ کو وقت مل ہی گیا کہ وہ آکر ہم غریبوں کو اک نظر دیکھ لیں ہے نا – 
دیکھو لڑکی میں نہ اصل میں تھوڑی مصروف سی تھی- 
مصروف _؟ یوں کہو کہ تم اپنی کٹی پارٹیز میں بزی تھی – ہمیں کام پر لگا کر خود گھوما پھرا جارہا ہے – ہونہہ 
اوہو اب اتنا غصہ تو مت کرو – مجھے احساس ہے نا اور میں سوری بول رہی ہوں ٹھیک ہے, چلو چھوڑو بتاؤ کیسی ہو اور کیسا چل رہا ہے کیفے.
ٹھیک ہوں میں اور کیفے بھی ٹھیک چل رہا ہے بس ایک چیز ہے جو ٹھیک نہیں ہے
کچھ ہوا ہے کیا بتاؤ مجھے – 
آج پھر لون شارکس میرے پیچھے لگے ہوۓ تھے تمہارا پتا پوچھ رہے تھے – اتنی مشکل سے بھاگ کر پہنچی ہوں میں – آخر انکے پیسے دے کیوں نہیں دیتی تم _
تمہیں کچھ کہا تو نہیں – وہ اب کچھ سوچ رہی تھی _
نہیں کچھ کہہ سکتے ہیں کیا وہ مجھے – ہونہہ 
ہاں بلکل بلکل _ اچھا تم فکر مت کرو میں کچھ کرتی ہوں میں نے کچھ سوچ رکھا ہے – 
کیا سوچا ہے تم نے – کہی ایشان کو تو نہیں بیچنے کا ارادہ تمہارا پہلے ہی بتا دو مجھے – 
توبہ ہے لڑکی تم سے تو _ بعد میں بتاؤں گی ابھی کام پے دھیان دو وہ دیکھو زرا وہ کسٹمر کافی کا کہہ رہا ہے اسے کافی بنادو- چلو شاباش 
ہاں ٹھیک ہے لیکن مجھے تم پے شک ہے اور میں ایشان پر بھی نظر رکھ رہی ہوں اب سے ایسا نہ ہو کہ کہی سچ میں کل اسکی بولی لگی ہو – 
تمہیں مجھ پر یقین نہیں ہے نا __؟ 
“گیس واٹ نہیں _” اور ہاں پلیز کوئ بلنڈر کرنے کی کوشش مت کرنا _ 
نہیں کروں گی کیا یقین نہیں ہے مجھ پر _ وہ پھر سے پوچھ بیٹھی –
کہا تو ہے کہ نہیں _ جبکہ وہ ہونہہ کرتی کچن سے باہر کی جانب بڑھ گئ –

Admin2

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Uncategorized

Yar Yaroon sy nah Hon Juda By Zainaib Khan

  Yar yaroon sy nah hn juda by Zainaib khan season 2 Episode(1_19)   . is a Classic, Urdu, Romantic,
Uncategorized

Dil dharky tery liye By Warda makkawi

dharky dil twry liye by Warda makkawi is a Classic, Urdu, Romantic, & Social Novel.  It was published online on