میں شادی نہیں کرنا چاہتا – لیکن آپ کی خاطر اور آپکی ضد کے آگے گھٹنے ٹیکتے میں آپ کی بات ماننے پر مجبور ہوگیا ہوں – بہت جلد آپکو ملواؤں گا_ اور یاد رکھیئے گا صرف آپ کے لیے ایسا کر رہا ہوں میں – ورنہ میرا ابھی ایسا کوئ ارادہ نہیں ہے- اور اگر ایسی ویسی کوئ بات ہوئ نہ تو اس کی زمہ دار آپ ہوں گی _ اوہو تم نے تو مجھے ڈرا ہی دیا تھا – وہ پھر سے پرسکون ہوتی چاۓ پینے لگیں – کچھ نہیں ہوگا دیکھنا تم شادی کرکے کتنے خوش رہو گے — جی شاید — وہ اور کیا کہہ سکتا تھا _ اس نے رات دیر تک اس بات کو سوچا تھا کہ کہیں وہ غلط تو نہیں – خیر وہ تھوڑا غلطی پر ضرور تھا لیکن اب کیا کیا جا سکتا تھا – جو ہونا تھا وہ ہو چکا تھا اس کو بدلا تو نہیں جاسکتا تھانا – اسکی بیوقوفی کی وجہ سے جو میس کریٹ ہوا تھا – اس کے انکار پر اس نے بڑھنا ہی تھا نہ کےکم ہونا تھا وہ اسے کیا جواز دیتا کہ وہ اسکی مدد کیوں کرنا چاہتا ہے – کیا آبدار اس کو مدد کرنے دیتی اس سب کے بعد_؟! بلکل نہیں – اسلیے جوجیسا ہے میرے خیال سے اسے ویسا ہی رہنے دیا جاۓ — ویسے تم کہی جارہے ہو آج کیا –؟؟ اپنی دادو کی بات سنتے وہ ساری سوچیں جھٹکتا سر ہاں میں ہلا گیا _ جی ابھی جا ہی رہا ہوں کام ہے – آپ نے اپنا خیال رکھنا ہےدادو – اوہو فکر مت کرو میں اپنا خیال اچھے سے رکھوں گی – میں تو بہت خوش ہوں کہ تم نے میری بات مان لی – چلیں میں نکلتا ہوں پھر – چینج کرلوں جا کر — وہ کہتا اٹھ کھڑا ہوا – ٹھیک ہے دھیان سے جانا – میں بھی زرا آج داؤد کی نانی نے ٹی پارٹی رکھی ہے وہاں جارہی ہوں -ہاہا اوکے – ہنس کیوں رہے ہو – تم جوان لوگوں کو کیا لگتا ہےپارٹی صرف تم لوگ ہی کر سکتے ہو ہمارا کوئ حق نہیں ہے کیا – چشمے کے پیچھے سے گھورا گیا-نہیں بھئ میرا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے اور اس بات کا کیا مطلب ہوا ابھی تو آپ جوان ہیں بھئ — میری حسین دادو وہ انکا ہاتھ تھام کر اسے چومتا سیڑھیوں کی طرف قدم بڑھا گیا — اور وہ مسکرا کر رہ گئیں — ابراہیم بہت عزیز تھا انہیں – انکے بیٹے اور بہو کی آخری نشانی تھا وہ اور وہ اسے اپنی زندگی میں ہی خوش دیکھنا چاہتی تھیں _♡سیف یار کدھر ہے _؟ وہ اپنے کمرے میں شیشے کے سامنے کھڑا بال برش کر رہا تھا– اور بلکل تیار تھا ہمیشہ کی طرح بلیک پینٹ شرٹ پر لیڈر کی جیکٹ پہنے _ گھر پر ہوں – کیوں کیا بات ہے _؟ سیف جو سیڑھیاں اتر رہا تھا وہی رک گیا -یاد نہیں ہے کیا کیفے جانا ہے – میں تیار ہوں میرے گھر سے پک کر مجھے – میری گاڑی ہوسپیٹل کی پارکنگ میں ہی ہے _ وہاں سے گاڑی لے گے اور پھر کیفے پہنچنا ہے – اوکے اوکے میرے زہن سے نکل گیا تھا – میں پندرہ منٹ میں پہنچتا ہوں – سیف جلدی سے سیڑھیاں اترتا اپنے روم میں بھاگا _ 🍂🍂..وہ جب کیفے میں داخل ہوۓ تو دس ہونے والے تھے – انہیں سامنے ہی آبدار نظر آگئ جو پرانے پھولوں کو گلدان میں سے نکالتی نئے رکھ رہی تھی _ آج اس نے وائٹ ٹخنوں تک آتا فراک جسپر بڑے بڑے ییلو پھول بنے ہوۓ تھے اور وائٹ ٹراؤزر پہن رکھا تھا – آف وائٹ شوز پہنے سر پر رومال باندھ کر باقی بال کھلے چھوڑے ہوۓ تھے – گہرے چاکلیٹی شولڈر تک آتے بال نیچے سے ہلکی لیئرز میں تھے –دائیں ہاتھ کی پہلی انگلی میں ایک انگوٹھی سی جو سانپ کی طرح اسکی انگلی سے لپٹی ہوئ تھی _ وہ چھوٹا سا سانپ تھا اور اسی کے ساتھ کے سانپ والے ایئرنگز اس نے کانوں میں پہن رکھے تھے _ آنکھوں پر مسکارا اور ہمیشہ کی طرح ٹرانسپیریٹ لپ گلوس لگاۓ – وہ خوبصورت لگ رہی تھی – جیسے ابھی اسکے کندھوں کے پیچھے سے دو چھوٹے چھوٹے سے پر نکلیں گے اور وہ کہے گی – کہو کیا خواہش ہے تمہاری – میں فیری ٹیل کی شہزادی ہوں جو جادو جانتی ہوں – بولو کیا خواہش ہے تمہاری – ارے شرماؤ نہیں بس بولو – ورنہ میں غائب ہو جاؤں گی _ ابراہیم کیا ہو گیا ہے –
Listen My Love by ZK Episode 9
