Uncategorized

Man Angan Mein Deep Jale by Sana Sufiyan Khan Episode 4

ڈاکٹر نے تھریپی کے بعد خاص ایکسرسائز کرنے کو کہا تھا وہ بھی شروعات کے پہلے ماہ میں دن میں تین مرتبہ ضروری تھی۔ ڈاکٹر کے مطابق وہ ٹھیک ہو سکتی ہے بس ہلکا پھلکا پیروں میں اونچ نیچ رہے گی جو کہ شوز پہن کر چلنے میں کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔۔
اس سے زیادہ دھیان سے زوحان ایکسرسائز دیکھ رہا تھا کیونکہ وہ اس کے معاملے میں کوئی کوتاہی نہیں کر سکتا تھا۔۔
تین گھنٹے بعد ان کی واپسی ہوئی تھی۔ اس نے گاڑی ایک ریسٹورنٹ کے سامنے روک دی۔۔
“آؤ کھانا کھا کر چلتے ہیں۔۔!!” خود گاڑی سے نکل کر اس کی طرف کا دروازہ کھول کر اسے اترنے میں مدد دی۔۔
“لیکن بابا۔۔؟” اسے بابا فوراً یاد آئے تھے۔ انہیں تنہا کھانے کی ٹیبل پر بیٹھنے کے خیال سے وہ کہہ اٹھی۔۔
“آج انہیں اپنے کسی دوست کے ساتھ کھانا کھانے جانا ہے۔۔!!” اس کی فکر زوحان کو اچھی لگی تھی کیونکہ اب اپنے بعد اسے فکر کرتا دیکھ اسے اچھا لگا تھا۔۔
وہ خاموشی سے اس کے ساتھ اندر داخل ہوئی۔ بہت بڑا اور خوبصورت ریسٹورانٹ تھا۔ قدرے ایک طرف کھالی میز پر وہ اسے لے آیا تھا۔۔
“اپنے لئے آرڈر کریں جو بھی کھانے کا دل کرے۔۔!!” مینیو کارڈ اسے دیتے ہوئے کہا لیکن وہ اسے تھامنے کے بجائے خاموشی سے بیٹھی رہی۔۔
وہ سمجھتے ہوئے خود ہی آرڈر کر چکا تھا۔ وہ کانٹے اور چمچ سے کھا رہا تھا جبکہ وہ سکون سے اپنے ہاتھوں سے کھا رہی تھی۔ پبلک پیلیس پر اس کا یہ کانفیڈنٹ انداز اچھا لگا تھا یعنی وہ دھیرے دھیرے خود کو اہمیت دینا شروع کر چکی ہے۔۔
وہاں سے وہ اسے آئس کریم کھلا کر گھر لایا تھا۔ گھر آکر وہ کچھ دیر سعید صاحب کے پاس بیٹھ کر سونے چلا گیا تھا جبکہ وہ دیر رات تک ان سے باتیں کرتی رہی تھی۔۔
جب وہ کمرے میں پہنچی تو زوحان سو چکا تھا۔ وہ چھوٹے چھوٹے قدم اٹھاتے ہوئے اس کے قریب پہنچ کر بیڈ پر بیٹھ گئی تھی۔ نظریں اس کے خوبرو چہرے پر مرکوز تھی۔ وہ سوتے ہوئے بہت معصوم لگ رہا تھا۔ نجانے کیوں وہ اس کے چہرے سے نظر نہیں ہٹا سکی۔۔
“آپ کو معلوم ہے سب کہہ رہے تھے کہ بھلا ایک ایسی لڑکی سے کون شادی کرنا چاہے گا ضرور کوئی وجہ ہوگی۔ مجھے وہ وجہ مل تو نہیں رہی لیکن پہلے ہی دن سے میں بھی یہی سوچ رہی ہوں کہ آپ نے مجھ سے شادی کیوں کی۔۔؟ کیا وجہ ہوگی حالانکہ میں تو آپ کے ساتھ چلنے تک کے قابل نہیں۔۔!!” وہ اسے نیند سے سویا ہوا سمجھ کر آج اپنے دل کے ہر راز سے پردہ اٹھا رہی تھی۔۔
“مجھے اپنا نام دیا اور تو اور مجھے عزت بھی دے رہے ہیں، میرا اتنا خیال کرتے ہیں اور اس رشتے کا روعب بھی نہیں جما رہے ہیں۔ کیا کوئی اتنا اچھا بھی ہو سکتا ہے دنیا میں۔۔؟” اس کی ناک اپنی انگلیوں سے چھوتی ہوئی وہ سرگوشی نما آواز میں پوچھ بیٹھی۔۔
“مجھے آپ سے محبت نہیں تھی ہاں محرم رشتے کی کشش ضرور تھی لیکن اب میری نگاہیں آپ سے ہٹنے سے انکاری ہو گئیں ہیں۔یہ نگاہیں ہر جگہ اپنے ساتھ صرف اور صرف آپ کو ڈھونڈتی ہیں۔۔!!” اس کی شیو کو اپنی ہتھیلیوں کی پشت سے چھوتی ہوئی یونہی بیٹھی رہی پھر اٹھ کر اپنی جگہ لیٹ گئی اور کچھ دیر بعد ہی نیند کی آغوش میں اتر گئی۔۔
وہ جو نیند میں پہنچنے ہی والا تھا اپنے قریب ترین محسوس کرتے ہوئے اٹھ چکا تھا لیکن یونہی آنکھیں موندے پڑا رہا۔ وہ اسے سویا ہوا سمجھ کر اپنے دل کے ہاتھوں مجبور ہو کر اس سے باتیں کرتی اب اپنی جگہ لیٹ چکی تھی۔ کچھ دیر بعد اس کے سونے کا یقین کر کے اپنا بازو پھیلا کر وہ اس پر اس کا سر رکھتے ہوئے اسے دیکھنے لگا جو ابھی کچھ دیر پہلے اس سے باتیں کر رہی تھی۔۔
“کتنی باتیں چھپائیں گی آپ مجھ سے جانم، شک کرنا ہے تو ضرور کریں لیکن یوں خاموش رہ کر نہیں کیونکہ اپنے قریب ترین ہر موڑ پر مجھے اپنے ساتھ پائیں گی۔۔!!” اس کی پیشانی پر محبت کی مہر ثبت کرتے ہوئے اسے خود میں بھینچ کر سو گیا تھا۔۔
٭٭٭٭٭٭٭

Admin2

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Uncategorized

Yar Yaroon sy nah Hon Juda By Zainaib Khan

  Yar yaroon sy nah hn juda by Zainaib khan season 2 Episode(1_19)   . is a Classic, Urdu, Romantic,
Uncategorized

Dil dharky tery liye By Warda makkawi

dharky dil twry liye by Warda makkawi is a Classic, Urdu, Romantic, & Social Novel.  It was published online on