Uncategorized

Rang Jaon Tere Rang by Ana Ilyas Episode 3 Online Reading

“ان کو کسی طرح ٹريپ کرو” وہ فون پر کسی کے ساتھ محو گفتگو تھا۔
“ميں جلد از جلد اسے بھرے مجمع ميں ويسے ہی ذليل کرنا چاہتا ہوں جيسے اس دن اس نے مجھے کيا تھا۔” حاکم شاہ اس رات سے تڑپ رہا تھا۔
اگلے دن ميڈيا کے سامنے اس نے تو سارا الزام اشاذ پر ڈال ديا کہ اسکی کسی آفر پر وہ آپے سے باہر ہوا۔ اور وہ آفر کيا ہے وہ اشاذ ہی بتاۓ گا۔
مگر اشاذ بھی اسکی چاليں خوب سمجھتا تھا۔ بڑی آسانی سے يہ کہہ کر اپنا دامن بچا ليا کہ وہ اپنے پرسنل کے بارے ميں نہ کسی کو بتاتا ہے۔ نہ بتانے کا خواشمند ہے۔ لہذا اس معاملے پر بھی وہ کسی قسم کی کوئ بات نہيں کرنا چاہتا۔
اور يوں وہ معاملہ تو ٹھپ پڑ گيا۔ مگر حاکم نچلا نہيں بيٹھ رہا تھا۔
“سر وہ آجکل صرف اور صرف اپنے کام پر ہوتا ہے اور وہاں سے گھر واپس۔ ايسا کوئ موقع ہاتھ نہيں آرہا کہ اس کو ٹريپ کيا جاسکے۔” اس کا خاص الخاص اس وقت اسے اطلاع دے رہا تھا۔
“تو جلد ہی کوئ ترکيب کرو” وہ بے چينی سے بولا۔
“جی سر کوشش کرتا ہوں” وہ اسے تسلی دينے لگا۔
“کوشش نہيں جلد ہی کوئ بندوبست کرو۔۔ تم وہاں سيٹ پر کيا کرتے ہو اسکے ساتھ۔۔۔ اسے پھنساؤ کسی بھی طرح”
“سر ان کے ڈرامے ميں گيسٹ اپيرنس کے لئے ايک ايکٹر باہر سے آيا ہے۔ کل ان سب نے
اس سے ملنے اسلام آباد جانا ہے۔ اور اسکے سين بھی وہيں شوٹ کريں گے۔ دو دن کا ٹرپ ہے” اس کی بات پر حاکم نے ہنکارا بھرا۔
“ہاں تو پھر؟” وہ سمجھ نہ سکا کہ وہ يہ سب اسے کيوں بتا رہا ہے۔
“جا کون کون رہا ہے؟”يکدم کچھ سوچ کر وہ بولا۔
“ارم۔۔ کريو کے لوگ۔۔ اشاذ۔۔ ريم اور دو اور ايکٹرز جارہے ہيں۔” اس نے تفصيل سے بتايا۔
“ٹھيک ہے۔۔ اب مين تمہيں جو جو کہوں تم نے ويسے ہی کرنا ہے” يکدم اسکے شيطانی دماغ ميں ايک آئيڈيا آيا۔ وہ اشاذ کو مروانا نہيں چاہتا تھا۔ وہ چاہتا تھا کہ ايسا کچھ کرے کہ اسکی ساری بنی بنائ ساکھ متاثر ہو۔

Faryal Khan

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Uncategorized

Howto Determine Gallbladder Disease

17 Symptoms of Gallbladder Disease Ordering an composition is speedy and straightforward. Thus, you’ll get an essay which is totally
Uncategorized

Yar Yaroon sy nah Hon Juda By Zainaib Khan

  Yar yaroon sy nah hn juda by Zainaib khan season 2 Episode(1_19)   . is a Classic, Urdu, Romantic,