“يار ميں نے نہيں جانا؟” ريم نے جيسے ہی سنا فورا سے پہلے انکار کرديا۔
“ارے يار انجواۓ کروگی۔ سچ ميں بہت پياری لوکيشن ہے وہاں کی۔۔ سمجھو کالج ٹرپ ہے” ارم اور وہ ان چند دنوں ميں بہت اچھی دوست بن چکی تھيں۔
“اور تمہيں پتہ ہے اشاذ کی بہن بھی جارہی ہے۔ اينڈ شی از مائ بيسٹ فرينڈ اينڈ بھابھی ٹو بی۔۔۔ وہ ايک لمحے کے لئے بھی تمہيں بور نہيں ہونے دے گی” ارم نے گويا انکشاف کيا۔
“انہيں ديکھ کر تو ذرا اچھی اميد نہيں کہ انکی بہن اچھی ہوگی۔۔” ريم نے بغير جھجھکے کہا۔
“ہاہاہا۔۔ ارے نہيں یار۔۔ وہ بہت اچھی ہے۔۔ بس تم اپنی پيکنگ رکھو اور آنٹی سے ميں اجازت لے چکی ہوں۔۔ وہ ہر گز اعتراض نہيں کريں گی” چونکہ رات ميں انہيں جانا تھا اسی لئے شوٹننگ جلد ہی ختم کرکے سب گھروں کو روانہ ہوۓ۔
آخر ميں ارم اور ريم رہ گئے تھے۔ اس کے شديد انکار کو خاطر ميں لائے بغير ارم اسے جانے کے لئے کنوينس کرچکی تھی۔
گھر جا کر اس نے پيکنگ کی۔ ايسا لگ رہا تھا زندگی کا ايک اور انداز شروع ہوچکا ہے۔ وہ جو خود کو دنيا سے کاٹ چکی تھی۔
آہستہ آہستہ اس ميں داخل ہو کر اپنے لئے خوشی کے لمحات چننے لگی تھی۔
Rang Jaon Tere Rang by Ana Ilyas Episode 3 Online Reading
