Rang Jaon Tere Rang by Ana Ilyas Last Episode 5

بروقت پہنچنے پر اس کا ٹريٹمنٹ شروع ہوچکا تھا۔
گولياں نکال دی گئيں تھيں۔ مگر پيٹ اور کندھے پر اچھے خاصے ٹانکے آئے تھے۔ خون بہنے سے بے حد نقاہت ہوچکی تھی۔
طلحہ۔ سميرہ۔۔ارم۔۔ سلطانہ اورفخر بھی موجود تھے۔
“بس کردو يار اب وہ ٹھيک ہے” طلحہ مسلسل روتی ہوئ سميرہ کو چپ کروا رہا تھا۔
“تم بے فکر رہو۔۔ حاکم شاہ کے اريسٹ وارنٹ جاری ہوگئے ہيں۔ ارم نے اچھا کيا کہ آتے ہوۓ اسکی گن اٹھا لائ۔ اس سے بڑا ثبوت اور کچھ نہيں تھا۔ اور پھر راشد بھی وقت پر پہنچا۔ اس نے بھی حاکم شاہ کے خلاف بيان دے ديا ہے۔ اسکے علاوہ اسکے ڈرائينگ روم کے سی سی ٹی وی کی ويڈيو بھی پوليس ديکھ چکی ہے” طلحہ نے فورا بھاگ دوڑ کرکے سب معاملات سنبھال لئے تھے۔
وہ بے حد سلجھا ہوا انسان تھا۔ اور اشاذ سے بالکل بھائيوں کی طرح محبت کرتا تھا۔
“تھينک يو” وہ روتے ہوۓ ارم کے گلے لگی اسکا شکريہ ادا کررہی تھی۔
“مار کھاؤ گی۔ وہ ہميں بھی اتنا ہی عزيز ہے جتنا تمہيں” ارم نے مصنوعی غصے سے اسکے کندھے پر دھپ لگائ۔
کچھ ہی دير مين اشاذ کو ہوش آچکا تھا۔ ڈاکٹر نے جيسے ہی اسے روم ميں شفٹ کيا وہ سب اسے ديکھنے کمرے کی جانب بڑھے۔


Leave a Comment