Teri Chahat Ki Dhanak by Hira Tahir Episode 9

تُجھ سے مِلنے کا واقعہ لِکھوں
پھر مُحبت کا سِلسِلہ لِکھوں

یہ بھی لِکھوں کہ مَر مِٹے تُم پہ
پیار کی اپنی اِک ، کِتھا لِکھوں

آرتی نطروں سے اُتارتے تھے
حُسن تیرا ، بےاِنتہا لِکھوں

خُود کو دیکھوں تو تُو نظر آئے
تُجھ کو اپنا میں آئینہ لِکھوں

لمس رُوح میں تھا سرائیت کرتا
تُجھ کو چھُونے کی ہر ادا لِکھوں

یاد کو بھی جُدائی دی تُو نے
تیری قُربت کو فاصلہ لِکھوں

عدنان قیصر

اس نے مہرو کو فون کرنے کے بجائے اپنی آئی ڈی کھول کر غزل لکھ کر پوسٹ لگائی اور پھر دُراب احمد جدون کو سرچ کرنے لگی۔
دُراب کی آئی ڈی پر خوبصورت اور دلفریب تصاویر کی بھر مار تھی مگر یہ تصاویر اس کی اپنی نہیں بلکہ قدرتی حسین نظاروں کی تھیں۔
وہ ایک کے بعد ایک تصویر دیکھتی رہی اور ساتھ ساتھ پسند اور مختصر سا تبصرہ بھی کرتی رہی۔
وہ مہمانوں کو بھول کر بس وہاں کھوئی رہی۔
ایک پوسٹ پر آ کر تو اس کی نظریں ٹک گئی تھیں، جس میں اس کے چینل کا لنک دیا گیا تھا۔
اس نے کلک کیا تو وہ خاکی رنگ لباس میں ملبوس نہایت ہی دل کش لگ رہا تھا، اوپر سے سیاہ شال بھی کندهوں پر ڈالی ہوئی تھی۔
وہ اس ملک کے جوانوں کو اپنا حق لینے کے لیے
اتنے مدهم اور میٹھے لہجے میں اُکسا رہا تھا کہ اس کی باتیں سیدھا دل میں اُتر رہی تھیں۔
وہ دُم سادھے بس اُسے سُن رہی تھی، جب انعم نے کچن کے دروازے میں کھڑی ہو کر اُسے آواز دی تھی۔
اُس نے چونک کر پیچھے دیکھا تو شرمندہ ہو کر اُٹھی اور جلدی سے اُسکی طرف بڑھ گئی۔
“آئی ایم سوری میں ایک ضروری لیکچر سن رہی تھی۔”وہ نظر چرا کر اسے موبائل تھما گئی تو وہ “اٹس اوکے!” کہہ کر ہلکا سا مسکرائی تھی۔


Leave a Comment