Teri Chahat Ki Dhanak by Hira Tahir Episode 9

“ابی جلدی جاؤ! مہرین کی گاڑی آ گئی ہے۔”زرینہ نے میزاب کو آواز دی تھی۔
“اللّه حافظ امّاں!”وہ سر کے بالوں کو بے ترتیب سے جوڑے میں باندھ کر، پرس کو گلے سے لٹکائے باہر نکلی تو زرینہ نے اس کے جاتے ہی دروازہ بند کر دیا تھا۔
“اب جلدی سے بتاؤ کہاں جانا ہے؟”میزاب گاڑی میں بیٹھتے ہوئے مستفسّر ہوئی۔
“یار بھائی کے دوست آ رہے ہیں۔بھائی کی بہت ضروری میٹنگ تھی سو یہ ذمہ داری میرے سر۔”
“اچھا، ویسے کہاں سے آ رہے ہیں موصوف؟”
“باہر ملک سے!”
“تمہارے گھر کیوں آ رہے ہیں؟ بندہ پہلے اپنے گھر جاتا ہے پھر دوستوں کے ہاں۔”وہ حیرانی سے بولی۔
“انہیں کچھ کام ہے۔چونکہ ان کا گھر بہت دور ہے۔وہاں سے جلدی آنا ذرا مشکل ہوگا۔اس لیے وہ ابھی گھر جانا نہیں چاہتے۔جب مکمّل فارغ ہوجائیں تو پھر جائیں گے۔”
“اوہ تو یہ بات ہے۔”میزاب نے اپنا پرس کھولا۔دو چاکلیٹ نکال کر ایک مہرین کو دیا اور ایک کا ریپر کھول کر خود مزے مزے سے کھانے لگی کیونکہ اسےچاکلیٹ سے محبت تھی۔
گپ شپ لگاتے ہوئے ایئر پورٹ آگئی تھی۔وہ دونوں گاڑی سے اتر کر اندر گئیں اور وہاں پر مہمان کا انتظار کرنے لگیں۔
“یار کتنی دیر سے یہاں بیٹھے ہیں ہم۔تمہارا مہمان نظر نہیں آ رہا۔”میزاب بار بار گھڑی دیکھ رہی تھی۔
“تم فکر نہ کرو۔ میں نے انکل کو کال کرکے بتا دیا ہے کہ ہمیں دیر ہوجائے گی۔”
“اوکے محترمہ! ؓگر پھر بھی میں تھک گئی ہوں۔”وہ اِدھر اُدھر دیکھتے ہوئے بول۔”تم بیٹھو میں آتی ہوں۔”
وہ واش روم کی طرف چلی گئی تو مہرو اٹھ کر اپنے مہمان کو ڈھونڈنے لگی۔


Leave a Comment