Teri Chahat Ki Dhanak by Hira Tahir Episode 9

وہ واش روم سے آ رہی تھی جب کسی سے بری طرح ٹکرا گئی تھی۔
“اُف اللہ!”اس کا ماتھا درد کرنے لگا تھا۔
“آئی ایم سوری میں جلدی میں تھا۔”اس نے سر اٹھا کر دیکھا تو بس دیکھتا ہی رہ گیا۔
“شفق!”
“آپ؟”میزاب کی نم آنکھوں میں چمک سی بھر گئی تھی۔
“کتنا ڈھونڈا تمہیں مگر تم نہ ملی۔”اس نے ایک سرد سی آہ بھری۔
“کیوں؟”وہ ان جان بن گئی۔
“کیا میری آنکھوں کی تحریر تم پڑھنے سے قاصر ہو؟”
“ہاں شاید!”وہ بس اتنا کہہ کر وہاں سے بھاگ گئی۔
دراب اس کے پیچھے جانے لگا تو پیچھے سے اسے کسی نے پکارا تھا۔اس لیے وہ وہی پر رُک گیا اور میزاب مہرین کی طرف چلی گئی جو دور سے دکھائی دے رہی تھی۔
“یار مجھے یہاں سے جانا ہے۔”
“کیوں؟”
“میں تهك گئی ہوں۔”اس کے گالوں میں گلابی پن گھُلا ہوا تھا۔”کب آئے گا تمہارا مہمان؟”
“لو جی آگئے دُر بھائی۔”
“کون؟ کون ہے یہ صاحب؟”سامنے سے آتے ہوئے شخص کو دیکھ کر اس کا دل تیز تیز دھڑکنے لگا تھا۔
“ابھی تو بتایا کہ دُر بھائی ہے یار۔”
“اچھا!”وہ دوپٹہ درست کرتے ہوئے اِدھر اُدھر دیکھنے لگی۔اسے یقین ہی نہیں آ رہا تھا کہ دُراب نعمان کا دوست ہے۔
“السلام علیکم دُر بھائی۔سفر کیسا رہا؟”مہرین پُرجوش لہجے میں سلام کرتی ہوئی اس کا احوال پوچھنے لگی مگر اس کی نگاہیں تو سر جھکائے کھڑی میزاب پر جم گئی تھیں۔مہرین نے گلا کھنکھارا تو وہ چونک کر اس کی طرف دیکھنے لگا۔
“سفر تو خاصا اچھا تھا مگر لگتا ہے آگے اور بھی اچھا ہونے والا ہے۔”اس نے میزاب کی طرف دیکھ کر معنی خیزی سے کہا تو میزاب نے جھٹ سے سر اٹھا کر اسے دیکھا تھا۔
“خدا کریں کہ آپ کو اس سفر میں کانٹوں پر چلنا نہ پڑے۔”وہ اس کی بات کا مطلب سمجھتے ہوئے معنی خیزی سے کہتے ہوئے آگے بڑھ گئی تو میزاب بھی دھڑکتے دل کے ساتھ اس کے پیچھے لپكی تھی۔
 دُراب اس کی بات کا مطلب سمجھنے کے لیے اپنے دماغ کے گھوڑے دوڑانے لگا تھا۔


جاری ہے

Leave a Comment