’’یوسف۔۔‘‘ وہ موبائل ہاتھ میں پکڑے مصروف سا ڈسکو میں موجود تھا۔۔
’’ہمم!‘‘یہ اسکا دوست ولید تھا۔۔
’’ چل یار! اٹھ جا! یہی دن ہوتے ہیں انجوائمنٹ کے۔۔‘‘ یوسف نے ہاتھ جھٹکا۔۔
’’میں تیری وجہ سے یہاں آجاتا ہوں اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ اس خرافات میں بھی پڑونگا۔۔‘‘وہ ناگوار لہجے میں بولا تھا۔
’’ابے بھئی!سارے نیک انسان مجھے ہی ملے ہیں۔۔خیر آج میری نائٹ کا تو بہت زبردست انتظام ہے۔۔تو بتا تیرا بھی کرا دوں؟‘‘وہ ذومعنی لہجے میں پوچھ رہا تھا۔
’’ دفعہ ہو یار!‘‘وہ غصےٰ سے بولا تو وہ بے باکی سے مسکراتا ہوا کاؤنٹر کی طرف بڑھا تھا۔۔اور ساتھ ہی اسے کچھ ہدایات دی تھیں۔۔۔
’’وہ یونہی مصروف سا بیٹھا اس لڑکی کے بارے میں سو چ رہا تھا۔جسے اس نے کل اپنے نکاح میں لیا تھا۔نجانے کیوں عجیب سی گھبراہٹ ہورہی تھی۔۔جبھی ویٹر کی آواز پر وہ بری طرح سے چونکا تھا۔۔
’’ سر یہ آپ کے لئے؟‘‘وہ سوفٹ ڈرنک اس کی جانب بڑھائے کھڑا تھا۔۔
’’یہ؟‘‘اس نے سوالیہ نگاہوں سے دیکھا۔۔
’’آپ کے دوست نے کہا ہے دینے کو۔۔‘‘وہ سر نفی میں ہلاتا ڈرنک اٹھا کر اپنی ہی سوچوں میں گم،لبوں سے لگاتا،ایک ہی سانس میں پوری پی گیا تھا۔۔اسے ذرا عجیب سا ذائقہ ملا تھا۔۔مگر وہ اپنی سو چوں میں اس قدر محو تھا کہ دھیان ہی نہیں دے سکا۔۔۔ نگاہوں کے سامنے لائبہ کا روتا سسکتا چہرہ گھوم رہا تھا۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جاری ہے۔۔۔
Ye Ishq Tum Na Karna Episode 3
