Uncategorized

Ye Manzil Asaan Nahin by Kainat Riyaz Episode 7

”نایاب!“ زرناب پھپھو بیٹی کو پکارتی ہوئی اندر داخل ہوئی تھیں ۔۔
”جی ماما!“وہ بالوں کو کنگے سے سنوارتے ہوئے پلٹی ۔۔
”بیٹا یہ لباس تمہاری بڑی ممانی نے بھجوایا ہے۔۔وہ چاہتی ہیں تم مہمانوں کے سامنے یہ پہن کر جاؤ ۔۔اسپیشل خرید کر ٹیلر سے بنوایا تھا انھوں نے ۔۔“وہ اس کا لباس لا کر بستر پر رکھتی بڑی خوشی سے بتا رہی تھیں ۔۔نایاب نے خاموشی سے کوئی تاثر دیئے بنا اس لباس کو دیکھا۔
لیوینڈر کلر کی جارجٹ کی لونگ فراک تھی ۔۔جس پر سلور لیس سے کام ہوا تھا ۔۔ساتھ فٹ ٹراؤزر اور ہم رنگ دوپٹہ ۔۔وہ سادہ سی فراک بھی دل موہ رہی تھی ۔۔
”تم پر تو بہت اچھی لگے گی ۔۔“وہ بیٹی کا سادہ سا روپ نہارتے ہوئے پاس چلی آئیں ۔۔نایاب نے پھیکی سی مسکراہٹ کے ساتھ ان کو دیکھا تھا ۔۔زرناب پھپھو بڑی محبت سے اس کے چہرے کی اداسی دیکھ رہی تھیں ۔۔
”نایاب تم خوش تو ہو نا ؟“جانے کیوں اس کے اندر ہول سے اُٹھتے تھے ۔۔کہیں کوئی ناانصافی نہ ہو جائے اس کے ساتھ ۔۔
”آپ خوش ہیں ؟“اس نے جانے کس زاویے سے پوچھا تھا ۔ زرناب پھپھو کچھ سنبھلیں ۔۔
”ہاں بہت!“ رخ موڑ کر انھوں نے نظریں چرا لیں تھیں ۔ وہ چاہتی تھیں ان کی اکلوتی بیٹی کہیں باہر یا دور نہ جائے ۔۔اسی گھر میں سمٹ جائیں ۔۔گھر میں تو ذمان کے بعد ابھی سارے ہی لڑکے بیٹھے تھے۔۔اور ان کا من تھا وہ بڑے شامیر ماموں سے کہہ کر شانی کے لیے بات کریں۔۔۔ذمان کے بعد اب انھوں نے شانی کا ہی سوچنا تھا ۔۔دونوں بیٹے سمٹ جاتے۔۔۔مگر کہہ نہیں پاتی تھیں اور شامیر ماموں کو شانی سے زیادہ اپنے دوست کے بیٹے کی فکر تھی۔۔۔یہ رشتہ بھی ان کے ہی تعاون سے ہو رہا تھا ۔۔گوکہ منجھلے ماموں کا میر ذکاء بھی تو شادی کے لائق ہو گیا تھا ۔۔مگر ان کا بھی ابھی کوئی دھیان نہیں تھا ۔۔اور وہ خود سے کیسے کہتی بھائیوں کو کہ اس کی نایاب کو اپنے بیٹوں کے لئے مانگ کر اسی گھر میں تحفظ دے دیں۔۔یہ جھجک انھیں نایاب کے لئے کوئی اسٹینڈ لینے سے روکے ہوئے تھی۔۔اور خود سے اپنی بیٹی کی بات کرتا کوئی اچھا لگتا ہے بھلا ۔۔بیٹیوں کے لئے رشتے لڑکے والوں کی طرف سے آئیں تو عزت سے کیئے جاتے ہیں ۔۔خود سے کیسے ذکر کرتیں ۔۔
”تو میں بھی خوش ہوں ماما ۔۔“نایاب نے اس کا ہاتھ پکڑ کر تشفی کی تھی۔۔
”ہاں تمہارا خوش ہونا زیادہ ضروری ہے.“ انھوں نے نایاب کی گال چھوئی اور کمرے سے نکل آئیں ۔۔نایاب نے گہری آہ بھر کر فراک کو دیکھا تھا ۔۔
”ہمممم بڑی ممانی کی چوئس تو بہت اچھی ہے..“اس نے ہینگر اٹھا کر فراک کو ساتھ لگا آئینے میں خود کو دیکھ کر سراہا تھا ۔

                      ••••••••••••

Admin2

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Uncategorized

Yar Yaroon sy nah Hon Juda By Zainaib Khan

  Yar yaroon sy nah hn juda by Zainaib khan season 2 Episode(1_19)   . is a Classic, Urdu, Romantic,
Uncategorized

Dil dharky tery liye By Warda makkawi

dharky dil twry liye by Warda makkawi is a Classic, Urdu, Romantic, & Social Novel.  It was published online on