Uncategorized

Ye Zindagi Nahin Koi Fasana by Sumbul Tauseef Episode 8


رات میں ابراہیم بستر پر نیم دراز ہوئے کتاب کی ورق گردانی میں مصروف تھا۔ اور وقفے وقفے سے چائے کے لمبے لمبے گھونٹ بھی بھررہا تھا۔ جبکہ زینب سنگھار میز کے سامنے بیٹھی اپنے لمبے بالوں سے بنردآزما ہورہی تھی۔ چہرے پہ اکتاہٹ صاف ظاہر تھی۔ اچانک اسے کوئی خیال آیا تو ابراہیم کو مخاطب کرلیا۔
“سنیں۔ کیا کل آپ فری ہوں گے؟” وہ دانستہ ابراہیم کا نام لینے سے گریز کرتی تھی کہ کہیں وہ برا ہی نہ مان جائے۔
“ ہاں۔تو؟” اس نے کتاب پر نظریں جمائے بتایا۔
“تو ٹھیک ہے۔ کل مجھے سیلون لے جائیے گا۔” اس نے بالوں میں کنگھا پھیرتے ہوئے کہا۔
“سیلون کیوں جانا ہے؟” اس نے کتاب بند کرکے سنجیدگی سے پوچھا۔
“سیلون کیوں جاتے ہیں بھئی؟ ظاہر ہے میں نے بال کٹوانے ہیں تو وہیں جاؤں گی نا۔” اپنے دھیان میں اس نے ہنس کر جواب دیا۔
“اور کس خوشی میں بال کٹوانے ہیں؟” اس نے اپنی آنکھیں سکیڑیں۔
“ مجھے لمبے بال بالکل پسند نہیں ہیں۔ یہ تو شادی کی وجہ سے بڑھائے تھے۔ یہی سوچا تھا کہ بعد میں کوئی اچھے سے سٹائل میں کٹواؤں گی۔” اس نے وضاحت دی۔
“کوئی ضرورت نہیں ہے بال کٹوانے کی۔” اس نےہنوز سنجیدہ انداز اپنائے رکھا۔
“ مگر۔۔۔” اس نے کہنا چاہا۔
“کوئی اگر مگر نہیں۔ جب کہہ دیا نہیں تو نہیں۔ بات ختم۔ بتی بجھادو۔ مجھے سونا ہے۔” اس نے سختی سے ٹوک کر کروٹ بدلی۔
ایک بار پھر زینب اس کے انداز پر اپنی جگہ سن سی رہ گئی۔ جہاں وہ ملول سی ہوئی۔ وہیں اس کے دل میں اس خوش گمانی نے بھی جنم لیا کہ ابراہیم کو اس کے لمبے بال پسند ہیں۔ کیا چلا جاتا اگر سیدھا سیدھا کہہ دیتے کہ:
“ مجھے تمہارے لمبے بال پسند ہیں۔ اس لیے انہیں مت کٹواؤ۔” مگر ہائے رے قسمت۔ اک سرد سی آہ اس کے لبوں سے خارج ہوئی۔
تمام سوچوں کو جھٹکتی وہ بالوں کو سمیٹ کر اٹھی اور بتیاں بجھاکر بستر کی دوسری جانب دراز ہوگئی۔
ابراہیم اس کیلئے ایک ایسی کتاب تھا جس کی زبان سے وہ ناواقف تھی۔ جانے کب وہ اس کتاب کو پڑھنے میں کامیاب ہوگی۔ یا ساری زندگی یونہی گزرتی چلے جائے گی۔


جاری ہے

Admin2

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Uncategorized

Yar Yaroon sy nah Hon Juda By Zainaib Khan

  Yar yaroon sy nah hn juda by Zainaib khan season 2 Episode(1_19)   . is a Classic, Urdu, Romantic,
Uncategorized

Dil dharky tery liye By Warda makkawi

dharky dil twry liye by Warda makkawi is a Classic, Urdu, Romantic, & Social Novel.  It was published online on