“تعبیر بہت خوشی کی خبر لاںٔی ہوں۔۔ ” یشل خوشی سے جھومتی تعبیر کو گُول گول گھوما گئی تھی۔۔ تعبیر کی ماں اس دنیا میں نہیں تھی وہ چھوٹی سی تھی جب سے ہی اُسے شاہین بیگم نے پالا تھا یشل تعبیر دونوں آپس میں کزن ہونے کے ساتھ ساتھ دوست اور بہن بھی تھے۔۔
“تعبیر تمہیں کل لڑکے والے دیکھنے آرہے ہیں۔ پتا ہے لڑکے کی نا اپنی دکان ہے اور اُس نے تمہیں تصویر میں دیکھ کر پسند کر لیا تھا۔۔” تعبیر کے لیے یہ خبر کوئی نںٔی نہیں تھی رشتے والے تو آںٔے دن آتے رہتے تھے مگر اُس کی رنگت کو دیکھ کر منا کر دیتے تھے۔۔۔
“اس میں اتنی خوشی کی کیا بات ہے دیکھنا وہ بھی انکار کرنے ہی یہاں تک آںٔے گے اب اُن کے سامنے تیار ہوکر جاؤ خود کو کسی شوپیزکی طرح پیش کرو پھر آخر میں کیا ہوتا انکار۔۔ ” تعبیر نے اپنی نظر کا چشمہ لگایا تھا۔۔
“کیا تھا اگر میری رنگت بھی تمہاری طرح صاف اور گوری ہوتی، کاش کہ اس دنیا کا سسٹم ہی الگ ہوتا لڑکی جاتی اور لڑکے کو ریجکٹ کرتی پھر عقل آتی ان لڑکوں کو جو ایک لڑکی کو فضول سی وجوہات پر ریکجٹ کرتے ہیں۔۔ ” تعبیر کی آنکھیں نم ہوگئی تھی اُس کا رنگ سانولا تھا پر نقوش میں الگ سی کشش تھی اُس کی پلکیں مُڑی ہوںٔی اور گھنی تھی بال ریشمی سیاہ تھے لمبا قد پتلی دبلی سی جسامت، اور گال میں پڑتے گڑھے جب وہ مُسکراتی تھی تو اُس کے ڈمپل ظاہر ہوتے تھے وہ بہت خوبصورت تھی۔۔۔
“اچھا تم یہ چھوڑو نہ تعبیر، تم کیوں سب کی باتوں کو دل پر لیتی ہو ایک کام کرو تم مجھ سے لے لو میری رنگت اور مجھے دے دو اپنا حُسن مجھے تو تم بہت پسند ہو۔۔ ” یشل اُس کو گلے لگاتی ہنسنے پر مجبور کر گئی تھی۔۔ یشل اور تعبیر کی جان ایک دوسرے میراثی بستی تھی چوٹ ایک کو لگتی تھی تو درد دوسرے کو ہوتے تھا۔۔