Uncategorized

20s Love by Zoya Khan Zoshis Episode 2


 ________________________________

تعبیر بیٹا تم ابھی تک ایسے گھوم رہی ہو۔ لڑکے والے اتے ہی ہونگے جلدی کرو جاؤ تیار ہو جاؤ۔۔ “اگلے دن تعبیر کو لڑکے والے دیکھنے آرہے تھے۔۔ وہ مامی کی بات سُنتی اپنے کمرے کی طرف چل دی تھی۔ 
” دیکھو تعبیر میں نے تمھارے لیے اپنا نیا جوڑا نکلا ہے یہ پہن لو پھر میں اچھا سا تمہیں تیار کر دونگی پھر دیکھنا آج تو لڑکے والے انکار کر ہی نہیں سکے گے۔۔ ” تعبیر کمرے میں داخل ہوںٔی تو یشل نے اُس کے لیے سوٹ نکال کے بیڈ پر رکھا ہوا تھا جو کہ جامنی رنگ کا تھا۔۔ 
“یشل یہ سوٹ تو تمھارا ہے میں کچھ اور پہن لونگی۔ ” تعبیر نے سوٹ اُٹھا کر واپس دیا تھا۔۔ 
“اب میں تمہاری ایک نہیں سُنو گی جلدی کرو پہن لو۔۔ ” یشل زبردستی تعبیر کو سوٹ پکڑاتے واش روم میں دھکیل گںٔی تھی تھوڑی ہی دیر میں تعبیر سوٹ پہنتی باہر نکل آںٔی تھی۔۔ 
“کتنا پیارا لگ رہا تم پر یہ سوٹ،۔۔ ” تعبیر خود کا عکس شیشے میں دیکھتی مُسکرا رہی تھی اب یشل اُس کے ہلکا سا میک اپ کر رہی تھی جب کمرے میں شاہین بیگم اور انعم بیگم داخل ہوںٔی تھی۔۔ 
“ماشاءاللہ تعبیر اللہ نظر سے بچاںٔے میری بچی کو۔۔ ” وہ دونوں اُس کی نظر اُتارتی بیڈ پر بیٹھی تھیں۔۔ 
“تعبیر کو رخصت کرو تو پھر اپنی اس پگلی کا انتظام بھی جلد ہی کروگی میں بھابھی۔ ” یشل نے دونوں ہاتھ بندھ لیے تھے۔۔ 
“نہیں ماما جب تک ایک امیر لڑکا نہیں مل جاتا میں نے تو اس گھر سے کہی نہیں جانا میں تو امیر لڑکے سے ہی شادی کرونگی۔۔ ” ہر بار یشل میڈم کا جواب یہ ہی ہوتا تھا۔۔ 
“سارے ملک کے امیر تو تمھارے لیے ہی بیٹھے ہیں۔ یہ خواب دیکھنا چھوڑ دو ایک اچھا لڑکا دیکھ کر میں تمھارے ہاتھ پیلے کردونگی۔۔ ” یشل کے سر پر چٹ لگاتی بولی تھیں۔۔ 
“چلو شاہین وہ لوگ آگںٔے ہیں۔ یشل جب ہم کہے تب تعبیر کو باہر لے آنا لڑکے والے تمھارے تایا کے جاننا والے ہیں بہت اچھے لوگ ہے لڑکے کی اپنی دکان ہے گھر اپنا ہے اور بھر تصویر میں دیکھ کر ہماری تعبیر کو پسند بھی کر چُکے ہیں بس آج یہ رشتہ پکا ہی سمجھو۔۔ ” انعم بیگم دونوں کو سمجھتی لڑکے والوں کے استقبال کے لیے چلی گئی تھیں۔۔ 

Admin2

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Uncategorized

Yar Yaroon sy nah Hon Juda By Zainaib Khan

  Yar yaroon sy nah hn juda by Zainaib khan season 2 Episode(1_19)   . is a Classic, Urdu, Romantic,
Uncategorized

Dil dharky tery liye By Warda makkawi

dharky dil twry liye by Warda makkawi is a Classic, Urdu, Romantic, & Social Novel.  It was published online on