Uncategorized

20s Love by Zoya Khan Zoshis Episode 2


 ________________________________

رات کا وقت تھا لڑکے والے جا چُکے تھے اور اُنہیں تعبیر پسند بھی آگںٔی تھی یہ خبر خود تعبیر کے کیے بھی خوش کُن تھی۔۔ 
“تعبیر کی شادی چھ ماہ میں کرنے کا ارادہ ہے اُن لوگوں کا۔۔ ” یوسف صاحب نے آگاہ کیا تھا۔۔ 
“ایک بار تعبیر کو رخصت کر دو تو پھر یشل کا نمبر ہے۔. ” یشل جو لڑکے والے ناشتہ چھوڑ کر گئے تھے وہ کھانے میں مگن تھی۔ 
“بابا یہ آپ لوگوں کو مجھے گھر سے نکالنے کی اتنی جلدی کیوں ہے؟ شادی کرنی ہے تو میرے دشمن کی کریں۔۔ ” یشل نے اشارہ حنظلہ کی طرف تھا۔۔ 
“چاچو آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں اس بندریہ کو اس گھر سے نکال دیں آج کل یہ چھتیں پھلانگ رہی ہے۔۔ ” حنظلہ نے بدلہ پورا کیا تھا پوری رات جاگ کر اُس نے یشل کے لیے نوٹس بناںٔے تھے۔۔۔ 
“یشل کیا کہہ رہا ہے حنظلہ۔؟ ” یوسف صاحب کی زر یک نظریے یشل کے معصوم شکل پر ٹکی تھیں۔۔ 
“بابا یہ جھوٹ بول رہا ہے میں معصوم سی ہو میں کیسے ایسا کر سکتی ہوں۔۔ ” یشل نے نفی میں سر ہلا یا تھا ۔ پھر وہاں سے جانے کے لیے اُٹھی تھی مگر جاتے جاتے حنظلہ کے پاؤں پر چڑھتی ہوںٔی گُزر گئی تھی۔۔ 
آہہہہیہہ.. ” ایک زوردار چیخ حنظلہ کے منہ سے برآمد ہوئی تھی۔۔ سب باتیں کرتے اُس کی طرف متوجہ ہوںٔے تھے جو سُرخ انگارہ چہرہ لیے یشل کی پیٹھ کو گھورتا رہہ گیا تھا۔ 
“وہ یہاں کسی کیڑے نے کاٹ لیا ہے۔ ” جلد بازی میں جو بہانا سوجا وہ بول پڑا۔۔ 
“کل سے تم بھی دکان پر دیکھو حنظلہ اب کچھ کام سیکھ لو کب تک اوارہ گردی کرنے کا ارادہ ہے۔۔ “اسماعیل صاحب نے حنظلہ سے کہا۔۔۔ 
” بابا میں دکانداری کرنے والا لگتا ہوں، میں تو کچھ بڑا کرنا چاہتا ہوں۔ ابھی ٹِک ٹُک اسٹار بننا ہے میں نے اور آپ میرے پیچھے پڑ جاتے ہیں۔۔ ” حنظلہ کو کوفت ہورہی تھی اُس کے خواب الگ تھے وہ یہ غریبی کی زندگی گُزارنا نہیں چاہتا تھا۔۔ اُس کا ماننا تھا ہم غریب پیدا ہوںٔے ہے تو اب غریب ہی مرناضروری ہے چھوٹی سوچ اور چھوٹے لوگ اُس کی نظر میں بیوقوف تھے۔۔ 
شکل اچھی ہے تو مطلب تم اسٹار بننے کے خواب دیکھو گے اللہ کا شُکر کرو تین وقت کا کھانا مل جاتا ہے یہ ہی اصل ہے ہمارا، حنظلہ ہمیشہ یاد رکھو انسان چاہیے کچھ بھی کریں مگر اپنا اصل ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے جو لوگ اپنا اصل بھول جاتے ہیں زندگی اُنہیں کہی کا رہنے نہیں دیتی۔۔۔۔ ” ددّا نے حنظلہ کو سمجھتے ہوںٔے کہا ۔۔ 
“ٹھیک کہہ رہے ہیں تمھارے ددّا کل سے دکان پر نظر آؤ۔۔ ” اسماعیل صاحب بات ختم کرتے ہوئے اُٹھ کھڑے ہوںٔے تھے حنظلہ نے بات ایک کان سے سُن کر دوسرے کان سے نکال دی تھی۔

جاری ہے

Admin2

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Uncategorized

Yar Yaroon sy nah Hon Juda By Zainaib Khan

  Yar yaroon sy nah hn juda by Zainaib khan season 2 Episode(1_19)   . is a Classic, Urdu, Romantic,
Uncategorized

Dil dharky tery liye By Warda makkawi

dharky dil twry liye by Warda makkawi is a Classic, Urdu, Romantic, & Social Novel.  It was published online on