Uncategorized

Dil O Janam Fida E Tu by Aniqa Ana Episode 50 Online Reading

وہ رات عباد بدر پہ بہت گراں تھی۔ ایک ایک لمحہ جیسے صدیوں پہ محیط ہو گیا تھا۔ وہ تابعہ کے کمرے میں بیٹھے کئی بار اس کی چیزوں کو الٹ پلٹ کر دیکھ چکے تھے۔ بار ہا اس کے سامان کا جائزہ لے چکے تھے کہ شاید اس نے جانے سے پہلے کوئی نوٹ کوئی پیغام چھوڑا ہو؟ ہر دو منٹ میں فون اٹھا کر اس کا نمبر ملاتے کہ ہو سکتا ہے اب اس نے فون آن کر لیا ہو۔
”تابعہ! آج شام تیار رہنا، بازار چلیں گے۔ موسم بدل رہا ہے تو کپڑے خرید کر ابھی درزی کو دے دینا تاکہ وقت پر مل جائیں۔“ اپنی نصف بہتر آمنہ کی وفات کے بعد وہی اس کی ماں تھے وہی باپ۔۔۔
”بازار؟ نئے کپڑے؟ لیکن کس لیے بابا جان؟“ وہ ہر بار بازار جانے کے نام سے ایسے ہی کنی کترا جاتی تھی۔
”تمھارے نئے کپڑے لینے تابعہ!“ وہ ہنستے تھے۔
”میرے پاس ابھی بہت کپڑے ہیں بابا جان! مجھے مزید کی ضرورت نہیں ہے۔“
”بابا جان! مجھے نئے کپڑے چاہییں۔“ اس کے برعکس عماد ہر پندرہ دن بعد فون پر انھیں دہائیاں دیتا تھا۔ وہ اکثر ہنستے ہوئے کہا کرتے تھے کہ اسے لڑکی ہونا چاہیے تھا۔ جس پر وہ ہمیشہ ہی مصنوعی خفگی کا اظہار کرتا فون بند کر دیتا تھا۔وہ اس کی کپڑوں کی الماری کھولے کھڑے تھے۔ اس کے نئے پرانے سبھی کپڑے ترتیب سے لٹکے ہوئے تھے۔ انھیں اب تک گمان تھا کہ وہ ضرور خود اپنی مرضی سے کہیں چلی گئی ہے لیکن اب اس کے کمرے میں اس کا سارا سامان جوں کا توں دیکھ کر انھیں خود پر، اپنی سوچ پر افسوس ہوا تھا۔
”مجھے معاف کر دینا تابعہ!“ دیوار سے پیشانی ٹکائے وہ پھوٹ پھوٹ کر روئے تھے۔
”کہاں چلی گئی تم میری بچی! واپس آ جاؤ! خدا کا واسطہ ہے واپس آ جاؤ۔“ باقی بچی رات انھوں نے اس کے کمرے میں گریہ و زاری کرتے گزاری تھی۔ فجر کی نماز کے لیے وہ مسجد بھی نہیں جا سکے تھے۔ دعا کے لیے ہاتھ اٹھائے تو بےتحاشا روتے ہوئے، کتنی ہی دیر اللہ کے حضور گڑگڑا کر تابعہ کی عافیت سے گھر واپسی کی دعا مانگتے رہے تھے۔ بے بسی میں جب انسان کو ہر راستہ بند نظر آتا ہے تو اللہ کی ذات ہی ہے جو انسان کو آگے بڑھ کر تھام لیتی ہے۔ اس کے بکھرے حوصلے جمع کرتی اور اس کی ہمت بلند کرتی ہے۔ انھیں بھی اپنے رب پر ایمان تھا کہ وہ اسے ان کی برداشت سے زیادہ نہیں آزمائے گا۔ دعا مانگ کر تھوڑی تسلی ہوئی تھی تو جائے نماز سمیٹتے ہوئے اٹھ بیٹھے تھے۔ رات بھر جاگنے کی وجہ سے اب طبیعت بوجھل سی محسوس ہوئی تھ

Faryal Khan

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Uncategorized

Howto Determine Gallbladder Disease

17 Symptoms of Gallbladder Disease Ordering an composition is speedy and straightforward. Thus, you’ll get an essay which is totally
Uncategorized

Yar Yaroon sy nah Hon Juda By Zainaib Khan

  Yar yaroon sy nah hn juda by Zainaib khan season 2 Episode(1_19)   . is a Classic, Urdu, Romantic,