Uncategorized

Teri Chahat Ki Dhanak by Hira Tahir Episode 15

وجاہت علی اور مشتاق شادی سے لوٹے تو شاکر نے انھیں دُراب کی مسلسل بے ہوشی کی اطلاع دی تھی۔
مشتاق نے اسی وقت کال کرکے قریبی ڈاکٹر کو فارم ہاؤس بلایا تھا۔
ڈاکٹر دس منٹ کے اندر اندر چلا آیا تو اسے دُراب کے پاس لے جایا گیا۔
“اس کی حالت بہت خراب ہے۔اسے انتہائی نگہداشت کی ضرورت ہے۔”ڈاکٹر چیک اپ کرتے ہوئے بولا۔
“ہاں تو تمہیں کس لیے بلایا ہے؟کرو نگہداشت!”وجاہت علی غصّے سے بولا۔
“منسٹر صاحب اس کو ابھی ہسپتال لے کر جانا پڑے گا۔”وہ ماتھا مسلتے ہوئے جھجھک کر بولا۔
“ہسپتال سے جو سامان چاہیئے وہ اگلے دس منٹ میں حاضر ہوجائے گا۔ تم اسے جلد از جلد ہوش میں لاؤ میں ہسپتال کے سینئر سے بات کرتا ہوں۔”وجاہت علی نے ڈاکٹر کے کندھے سے نادیدہ گرد جھاڑتے ہوئے کہا۔
“مگر اس کے سارے زخم خراب ہو چکے ہیں۔یہ یہاں اس گندگی میں پڑا رہا تو مرجائے گا۔”ڈاکٹر نے ارد گرد نظر دوڑائی تھی۔اسے اس جگہ سے ابكائی آنے لگی تھی۔
“مشتاق! اوپری منزل پر ڈاکٹر صاحب کے لیے بڑا سا کمرہ خالی کر دو اور اس لڑکے کو بھی وہاں شفٹ کر دینا مگر دھیان رہے کوئی بھول چوُک نہ ہو جائے۔”
“جی سر!”مشتاق ہاتھ باندھ کر کھڑا ہوا تو ڈاکٹر کا چہرہ زرد پڑ گیا تھا۔
“کیوں ڈاکٹر کوئی مسئلہ ہے کیا؟”وجاہت علی نے اس کی زرد پڑتی رنگت دیکھ کر اس کی طرف سوالیہ نظروں سے دیکھا تو وہ تھوک نگل کر سر نفی میں ہلانے لگا۔

شاکر اور مشتاق اسی وقت اسے اوپری منزل پر لے گئے تھے۔
کچھ ہی دیر میں آکسیجن اور دیگر سامان بھی پہنچ گیا تھا۔
ڈاکٹر نے اسے آکسیجن لگا کر، مشتاق کی مدد سے اس کے پورے جسم کی صفائی کی تھی۔
پھر اسے ڈرپ میں انفیکشن کے انجکشنز لگائیں۔وہ بہت کمزور ہو گیا تھا۔
آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے بن گئے تھے اور جسم جیسے ڈھانچا بن چکا تھا۔
ڈاکٹر کو اس کا چہرہ دیکھ کر اپنائیت سی محسوس ہو رہی تھی مگر اسے یاد نہیں آ رہا تھا کہ اسے کہاں پر دیکھا ہے؟

Faryal Khan

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Uncategorized

Howto Determine Gallbladder Disease

17 Symptoms of Gallbladder Disease Ordering an composition is speedy and straightforward. Thus, you’ll get an essay which is totally
Uncategorized

Yar Yaroon sy nah Hon Juda By Zainaib Khan

  Yar yaroon sy nah hn juda by Zainaib khan season 2 Episode(1_19)   . is a Classic, Urdu, Romantic,