ساگر واش روم سے فریش ہوکر باہر نکلا اور تولئے سے گیلے بالوں کو رگڑتے ہوۓ لبوں پر سیٹی کی دھن بجاتا ڈریسنگ مرر کے سامنے جاکھڑا ہوا اس نے مرر میں نظر آتے اپنے عکس کو بغور دیکھا..
جھیل سی گہری نیلی آنکھیں آنکھوں کے نیچھے بنے آںٔی سماںٔل ،گورا رنگ ، اور ماتھے پر بکھرے ہلکے براؤن بال بلاشبہ وہ بے حد حسین مرد تھا یقیناً اس کے ماں باپ میں سے کوئی ایک بہت ہی حسین تھا جس پر وہ گیا تھا..
وہ انہی سوچوں میں ڈوبا اپنی گہری نیلی آنکھوں میں جھانکتے ہوۓ ڈریسنگ ٹیبل پر سے برش اٹھا کر بالوں میں برش کرنے لگا بالوں کو سیٹ کرکے برش ڈریسنگ ٹیبل پر واپس رکھ کر بنا شرٹ پہنے بیڈ کی جانب بڑھا اور بیڈ پر اوندھے منہ گرکر تکںٔیہ منہ پر رکھتا آڑھا ترچھا ہوکر لیٹ گیا..
اسے اسی پوزیشن میں لیٹے ہوۓ ابھی تھوڑی ہی دیر گزری تھی کہ دروازے پر دستک دیتی چمکیلی
ہاتھوں میں ٹرے تھامے اندر داخل ہوئی..
وہ ٹرے ساںٔیڈ ٹیبل پر رکھتی ساگر کی جانب بڑھی جو آنکھیں موندے گہری نیند میں سو چکا تھا چمکیلی ساگر کو گہری نیند میں سوتا ہوا پاکر ہلکا سا مسکراںٔی اور ساںٔیڈ ٹیبل سے ٹرے اٹھاتی باہر نکلتی آرام سے کمرے کا دروازہ بند کرگںٔی..