Uncategorized

Dil O Janam Fida E Tu by Aniqa Ana Episode 50 Online Reading


”غم کی رات نیند کسے آتی ہے اور خوشی کی رات سوتا کون ہے؟“ انھیں کہیں پڑھی کسی کی بات یاد آئی تھی۔ یہ غم کی رات یوں ہی ان پر بھی بہت گراں گزری تھی۔
سورج طلوع ہوا ہی تھا جب دروازے کی گھنٹی بجی تھی۔ ان کی توقع کے عین مطابق دروازے پر اظہر ہی تھے۔ انھیں اندازہ تھا کہ عباد بدر نہ رات بھر سوئے ہوں گے نہ کچھ کھایا ہی ہو گا۔
”مجھے یقین تھا کہ تم جاگ ہی رہے ہو گے؟“ وہ ہاتھ میں ناشتہ لیے ان کے پیچھے ہی کمرے میں داخل ہوئے تھے۔
”تم نے بلاوجہ ہی اتنا تکلف کیا اظہر! میرا کچھ بھی کھانے کا بالکل دل نہیں ہے۔“ ان کی اس بات پر اظہر صاحب نے انھیں خفگی سے گھورا تھا۔
”تم میرے دوست کم بھائی زیادہ ہو عباد! تم نے تکلف والی بات کَہ کر میرے منھ پر طمانچہ مارا ہے۔“ وہ سامان میز پر رکھتے ہوئے غصے سے بولے اور یہ بھول گئے کہ وہ اس وقت جس ذہنی اذیت سے گزر رہے تھے ایسے میں وہ کچھ بھی غلط سلط بول سکتے تھے۔
”معاف کرنا یار! میرا مقصد تمھاری دل آزاری نہیں تھا۔“ وہ شرمندہ سے ہو کر معذرت خواہ ہوئے تو اظہر کو بھی اپنے رویے پر نظر ثانی کرنی پڑی تھی۔
”نہیں عباد! میں بھی بس پریشان تھا تو تمھارا یہ اجنبی سا انداز مجھ سے سہا نہیں گیا اور غصے میں اتنا سب بول گیا۔“ وہ ناشتے کا سامان میز پر رکھتے ہوئے بولے اور اسی دوران میں کچن سے چائے کے خالی کپ اٹھا لائے تھے۔
”اور بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں عباد! تابعہ مجھے فارعہ کی طرح ہی عزیز ہے۔ ان شاءاللہ! سب ٹھیک ہو جائے گا۔“ وہ تھرماس سے چائے کپ میں انڈیلتے ہوئے بولے تھے۔
”میرا بالکل دل نہیں ہے۔“ عباد نے ناشتہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا۔
”ایسے ہمت ہار دو گے تو تابعہ کو کیسے ڈھونڈو گے؟“ اظہر نے انھیں زبردستی ہی ناشتہ کرنے پر مجبور کیا تھا۔
”ڈھونڈا اسے جاتا ہے جو گم جاتا ہے، جو اپنے آپ کہیں چھپ جائے اسے کیسے ڈھونڈوں؟“ انھوں نے تھوڑا سا کھا کر ہی ناشتے سے ہاتھ کھینچ لیا تھا۔
”ایسی باتیں مت کرو عباد! اللہ سے دعا کرو کہ وہ اسے اپنی امان میں رکھے۔ تم حوصلہ مت ہارو! وہ جلدی مل جائے گی۔“ اظہر نے ان کا کندھا تھپک کر تسلی دی تھی۔ وہ سر ہلاتے چائے پینے لگے تھے۔ کتنے ہی وسوسے اور واہمے سانپ بن کر ان کی تسلی و تشفی کے بعد بھی دل میں کنڈلی مارے بیٹھے تھے۔ مگر انھوں نے صرف خاموشی اختیار کی تھی۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

Faryal Khan

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Uncategorized

Howto Determine Gallbladder Disease

17 Symptoms of Gallbladder Disease Ordering an composition is speedy and straightforward. Thus, you’ll get an essay which is totally
Uncategorized

Yar Yaroon sy nah Hon Juda By Zainaib Khan

  Yar yaroon sy nah hn juda by Zainaib khan season 2 Episode(1_19)   . is a Classic, Urdu, Romantic,