Uncategorized

Dil O Janam Fida E Tu by Aniqa Ana Episode 50 Online Reading


ضربان کرمانی گاڑی سے اتر کر سیدھا اسی پرانے کمرے میں آیا جہاں اس نے تابعہ کو بند کر رکھا تھا۔ وہ تو لہیم جاہ کو دیکھنے گیا تھا کہ اس لڑکی کی گمشدگی کا اس پہ کیا اثر ہوا ہو گا۔ مگر وہاں جا کر اسے سخت مایوسی ہوئی تھی۔
”کیا ہوا سر؟ آپ کچھ پریشان دکھ رہے ہیں؟“ زمان کریم اس کے چہرے کے تاثرات سے اندازہ لگاتے ہوئے بولا تھا۔
”کیا کسی کو وہاں آپ پہ شک ہو گیا تھا؟“ اس نے جواب نہ دیا تو وہ خود ہی قیاس آرائیاں کرنے لگا تھا۔
”نہیں زمان! ایسا کچھ نہیں ہوا۔ بلکہ جو ہم نے سوچا تھا ویسا کچھ نہیں ہوا۔“ وہ بے ہوش پڑی تابعہ پہ ایک نظر ڈالتا وہاں سے اپنے کمرے میں آیا تھا۔
”مجھے لگتا ہے کہ میں نے اس لڑکی کو اغوا کرکے بہت بڑی غلطی کی ہے۔“ اس کے انداز میں ایسا کچھ ان ہونا تھا کہ زمان چونکے بنا نہیں رہ سکا تھا۔
”مجھے گمان تھا کہ اس لڑکی کے غائب ہونے کی خبر لہیم جاہ کو بےسکون کر دے گی اور وہ پاگلوں کی طرح اسے ڈھونڈتا پھرے گا۔“ ماتھے پر انگلی پھیرتے، وہ سنجیدگی سے لہیم جاہ کا رویہ یاد کرتے ہوئے بول رہا تھا۔
”لیکن بےسکون ہونا تو دور، میں نے اس کے ماتھے پر ایک شکن تک نہیں دیکھی۔ اسے اس لڑکی سے زیادہ اپنے گھوڑے کے مرنے کا دکھ ہے زمان!“ وہ شکست خوردہ سا پاس پڑے دیوان پر بیٹھا تھا۔
”ایسا کیا تھا اس بےحس انسان میں زمان!؟ کہ جس کے لیے راجعہ نے اتنی اذیت ناک موت کو گلے لگا لیا۔“ اس کی آنکھیں اذیت سے سرخ ہوئی تھیں۔
”لیکن اب۔۔۔ اب میں یہ چال ذرا اور انداز سے چلوں گا۔“ اس نے سر اٹھایا اس کی آنکھوں میں در آئی عجیب سی چمک نے پل بھر کو زمان کریم کو بھی ٹھٹکنے پر مجبور کیا تھا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
(جاری ہے)

Faryal Khan

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Uncategorized

Howto Determine Gallbladder Disease

17 Symptoms of Gallbladder Disease Ordering an composition is speedy and straightforward. Thus, you’ll get an essay which is totally
Uncategorized

Yar Yaroon sy nah Hon Juda By Zainaib Khan

  Yar yaroon sy nah hn juda by Zainaib khan season 2 Episode(1_19)   . is a Classic, Urdu, Romantic,