Uncategorized

Qasam Sy Yara Mein Tumhra by Ayesha Zulfiqar-complete

We have all kind of novels in our website like romantic, suspenful, thrill, comedy, horror, adventure, fantasy, fiction, classic novels, ebook novels, youtube novels. In this website you can find your favorite category of novels in the category section below, explore more, enjoy more.

دروازہ بڑی زور سے دھڑکا تھا, اس نے بمشکل اپنی نیند بھری آنکھیں کھولیں, بخار کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ آنکھوں کے پپوٹے بھی دکھ رہے تھے, پوری کوشش کے باوجود وہ ایک دم اٹھ نہ سکی, اس کے پہلو میں دائیں طرف لیٹی تین سالہ منسا مسلسل رو رہی تھی, بائیں طرف لیٹا چار سالہ ماہر بھی اٹھ گیا تھا اور مسلسل ریں ریں کر رہا تھا دروازہ پھر سے دھڑ دھڑایا گیا تھا “ساریہ… دروازہ کھولو, باہر نکلو” سہام کی غصے سے چنگھاڑتی ہوئی آواز نے اس کے حواس جھنجھوڑے تھے, وہ ایک دم کمبل ہٹاتے ہوئے بستر سے اتری, مسلسل روتی ہوئی منسا کو گود میں اٹھایا اور دروازے کی طرف بڑھی, پورا بدن بخار میں پھنک رہا تھا, دو, تین قدم اٹھاتے ہی اس کی آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھا گیا, دھڑام سے فرش پر گری, قالین کی وجہ سے تھوڑی بچت ہو گئ تھی, منسا کا باجا اور اونچا ہو گیا, بمشکل اس نے دروازہ کھولا “ساریہ یہ کوئی ٹائم ہے اٹھنے کا, پتہ بھی ہے تمہیں کہ میں نے آٹھ بجے ہاسپٹل پہنچنا ہوتا ہے, نہ کپڑے استری کئے ہوئے ہیں, نہ ناشتا بنایا ہے… ” سہام ایک دم اس پر برس پڑا, ساریہ نے دھیرے سے اپنی آنکھوں میں آیا پانی صاف کیا تھا, ماہر بھی ریں ریں کرتا ہوا اس کی ٹانگوں سے آ کر چپک گیا تھا “ساریہ یار پکڑو اسے… پتہ نہیں کیا مسئلہ ہے اسے, اس کا پیمپر بھی چینج کروا دینا اور فیڈر بھی دے دینا, کمرہ بھی سمیٹ دینا پلیز… ” انشرہ نے انتہائی کوفت سے بلکتی ہوئی مروہ کو اس کی گود میں چڑھا دیا “میرے اوور آل دھونے والے ہیں ساریہ, اور کپڑے بھی, وہ دھو دینا…اور میرے ڈاکیومنٹس والا کیبن بھی صاف کر دینا, اسے کھولوں تو ایک دم الٹی کر دیتا ہے, دس دن ہو گئے ہیں تمہیں کہتے ہوئے ” سہام نے اس کی طرف دیکھے بغیر ایک نیا حکم صادر کیا تھا “بلکہ مشین ہی لگا لینا ساریہ… بچوں کے بھی گندے کپڑوں کا ڈھیر لگا ہوا ہے, کچن بھی دیکھ لینا, رات کے برتن بھی یونہی پڑے ہیں, پانی بھی آنے والا ہو گا, مروہ کو نہلانا بھی ہے آج… شام میں اسے انجکشن لگوانے جانا ہے” انشرہ جلدی جلدی اوور آل پہن رہی تھی “جلدی اٹھا کرو ساریہ… تمہیں پتہ بھی ہے کہ ہم دونوں نے ڈیوٹی پہ جانا ہوتا ہے, صبح ذرا جلدی اٹھ کہ کام نمٹا لیا کرو اس کے بعد پورا دن سونا ہی ہوتا ہے تم نے, تھوڑی سی ذمہ داری پکڑ لو یار… دو بچوں کی ماں بن گئی ہو, انشرہ کا تو تمہیں پتہ ہی ہے سارا دن ہسپتال ہوتی ہے, مروہ بھی تمہاری ذمہ داری ہی ہے, دیکھو ذرا ایک نظر… پورا گھر کوڑے کا ڈھیر بنایا ہوا ہے تم نے, خدا جانے تم سارا دن کرتی کیا رہتی ہو ؟ ” سہام اس کی ساری اگلی پچھلی اکارت کر رہا تھا, ساریہ نے ایک نظر اسے دیکھا یعنی وہ شادی کے پانچ سال بعد بھی غیر ذمہ دار ہی تھی…صبح سے لیکر شام تک اس کے تین بچے, اس کا گھر, اس کا کھانا پینا, پہننا اوڑھنا, نہانا دھونا… سب کچھ کرنے کے باوجود وہ غیر ذمہ دار تھی وہ دونوں ہاسپٹل جانے کے لیے بالکل تیار تھے, سہام نے گاڑی کی چابی اٹھائی تھی “چلو جلدی… ” وہ انشرہ کو اشارہ کرتے ہوئے باہر کی طرف بڑھا ساریہ کو لگا جیسے ابھی پورا گھر اس کے سر پر آ گرے گا, مسلسل روتے ہوئے تین بچے, گندا مندا کچن, ہر طرف پھیلاوا, میلے کپڑوں کا ڈھیر…اور پچھلے چار دنوں سے شدید دکھتا ہوا بدن اس کی ایک دم بس ہوئی تھی… پچھلے پانچ سالوں کا ایک ایک دن اس پر قہقہے لگا رہا تھا “سہام… ” پوری ہمت جمع کر کہ اس نے سہام کو آواز دی تھی, وہ ایک دم رکا, انشرہ بھی رک گئی تھی, وہ دو قدم آگے بڑھی, ڈیڑھ سالہ مروہ کو انشرہ کی گود میں دیا, منسا کو سہام کی گود میں چڑھایا اور ماہر کو بازو سے پکڑ کر اس کی جانب دھکیل دیا “میں امی کے گھر جا رہی ہوں… آپ یہاں کسی ذمہ دار کو لے آئیں”دوپٹہ سر پر اوڑھ کر اس نے پاؤں میں سلپرز ڈالتے ہوئے دھیرے سے کہا اور باہر نکل گئی, سہام اور انشرہ حیران پریشان کھڑے رہ گئے تھے “ساریہ… رکو تو… کیا ہوا ؟” ایک دم ہوش آنے پر وہ دروازے کی طرف بھاگا لیکن ساریہ سنی ان سنی کرتے ہوئے باہر نکلتی چلی گئی, انشرہ نے ایک نظر اپنی گود میں پڑی مروہ کو دیکھا… پھر سارے گھر کو اور پھر گھڑی کو… جو پورے آٹھ بجا رہی تھی “یااللہ…” اب کے اسے لگا جیسے پورا گھر اس کے سر پر آ گرے گا

Nims

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Uncategorized

Howto Determine Gallbladder Disease

17 Symptoms of Gallbladder Disease Ordering an composition is speedy and straightforward. Thus, you’ll get an essay which is totally
Uncategorized

Yar Yaroon sy nah Hon Juda By Zainaib Khan

  Yar yaroon sy nah hn juda by Zainaib khan season 2 Episode(1_19)   . is a Classic, Urdu, Romantic,