Classic Web Special

Rang Jaon Tere Rang by Ana Ilyas Episode 1 online reading

اشاذ ايسا ہی تھا اکھڑ مزاج، اپنی منوانے والا، مگر اپنے کام ميں وہ اس قدر پرفيکشن کا قائل تھا کہ اپنی بھی ذرا سی غفلت برداشت نہيں کرتا تھا۔ اور اسی وجہ سے اسکے سخت مزاج کے باوجود لوگ اسے ڈائريکٹر کے طور پر ہائر کرتے تھے۔ اس کے مزاج کا اتار چڑھاؤ اتنا مشکل تھا کہ اسکے بہت قريب رہنے کا دعوی کرنے والے لوگ نہيں جان پاتے تھے کہ وہ کب اور کس لمحے بدل جاۓ۔ کس بات کی رٹ لگا لے۔
نجانے اسکے مزاج ميں يہ غير متوقع بدلاؤ کيوں تھا۔ وہ کسی کے بھی شايد اتنا قريب نہيں تھا کہ اسکے اندر کوئ جھانک کر اس بات کا اندازہ کرسکتا۔ ان سب باتوں کے باوجود وہ ٹی وی اور فلم انڈسٹری ميں ہر کسی کا ہر دل عزيز بندہ تھا۔
گوکہ لمحوں ميں لوگوں کو دو کوڑی کا کر ديتا تھا۔ خاص طور سے ايسے لوگوں کو جو اسکے مزاج سے ميل نہيں کھاتے تھے۔ اور يہی بات کبھی کبھی اسکے لئے منفی بھی چلی جاتی تھی۔ بہت سی ہيروئنز اور ماڈلز اس کے پيچھے تھيں۔ مگر وہ جس کو چاہتا اسی سے بات کرتا۔ ورنہ اس سے بڑھ کر اجنبی اور وہ بھی روکھا اجنبی شايد ہی کوئ اور تھا۔


Faryal Khan

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *