Classic Web Special

Rang Jaon Tere Rang by Ana Ilyas Episode 1 online reading

دو دن گزر چکے تھے نہ ريم مان رہی تھی نہ ہی اشاذ۔ ارم ان دونوں کے بيچ فٹ بال بن کر رہی گئ تھی۔
آخر دوسرے دن شام ميں وہ ريم کے روبرو تھی۔
“ريم تم سے کوئ پروڈيوسر صاحبہ ملنے آئ ہيں” وہ نئ کہانی پر کام کررہی تھی۔ ثمرين (چھوٹی بہن) کے کمرے ميں آنے پر اسکی محويت ٹوٹی۔
وہ ايک گہری سانس بھر کر رہ گئ۔ سمجھ تو گئ تھی کہ کون آيا ہے۔
“تم نے انہيں بٹھايا ہے؟” ريم نے اپنی کرسی سے اٹھتے ہوۓ سوال کيا۔ وہ اس وقت اپنی اسٹڈی ٹيبل پر بيٹھی کام کررہی تھی۔
“جی ميں نے بٹھا ديا ہے” وہ بتاتے ساتھ ہی کمرے سے نکل گئ۔ ريم کمرے سے نکل کر ڈرائنگ روم کی جانب بڑھی۔
ڈرائينگ روم کا پردہ ہٹا کر وہ اندر داخل ہوئ جہاں ارم خاموشی سے سامنے صوفے پر بيٹھی ڈرائينگ روم کا جائزہ لے رہی تھی۔ وہ ايک چھوٹا مگر خوبصورت طرز پر بنا ہوا گھر تھا۔
ريم سلام کرکے اندر داخل ہوئ۔
ارم اسے اندر آتا ديکھ کر گرمجوشی سے کھڑی ہوئ۔
“کيسی ہو؟” اسکی جانب بڑھتے وہ اس سے گلے ملی۔
“ٹھيک۔۔ آپ بيٹھيں پليز” اسے بيٹھنے کا اشارہ کرکے ريم بھی اسکے ساتھ پڑے صوفے پر بيٹھ گئ۔
“ميں وہی درخواست لے کر آئ ہوں” ارم نے بغير کوئ تمہيد باندھے آنے کا
مقصد بتايا۔
“اور ميں آپ کو بتا چکی ہوں کہ ميں نہيں آسکتی” ريم نے بے بسی سے کہا۔
“ارم بيٹے يہ ابھی آپکے ساتھ آپکے سيٹ پر جاۓ گی” اندر آتی سلطانہ بيگم نے ارم کو اسکا متوقع جواب ديا۔
“امی پليز۔۔” ريم نے خفا نظروں سے ماں کو ديکھا۔ وہ انہيں ارم سے ہونے والی گفتگو کے بارے ميں پہلے سے ہی بتا چکی تھی۔

Faryal Khan

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *