Classic Web Special

Rang Jaon Tere Rang by Ana Ilyas Episode 1 online reading

وہ اس وقت اپنی گيم کرکے فارغ ہوا تھا کہ ارم کا نمبر موبائل پر جگمگاتا ديکھ کر اگنور کر گيا۔ پچھلے دو دن سے وہی يہی کررہا تھا۔
اس نے صاف لفظوں ميں کہہ ديا تھا اگر ريم نہيں آۓ گی تو وہ بھی کسی اور ڈائريکٹر کا انتظام کرلے۔
فون بند ہوا تو ميسج آيا۔
اس نے بے دلی سے فون اٹھا کر ميسج پڑھا۔
“پليز فون اٹھا لو۔ تمہارے مطلب کی بات ہے” ميسج پڑھ کر وہ چونکا۔
اور خود سے فون کرديا۔
“شکر ہے۔۔ تم نے بات تو کی” ارم نے اسکا فون آتا ديکھ کر سکھ کا سانس ليا۔
“کہو کيا بات ہے” وہ رکھائ سے بولا۔
“کتنی دير ميں سيٹ پر آسکتے ہو؟” اسکے سوال پر وہ پھر سے تپ گيا۔
“ميں نے تمہيں۔۔۔۔”
“ہاں ميں جانتی ہون۔ پھر بھی پوچھ رہی ہوں۔ کيونکہ ميں ريم کو لے کر اگلے پانچ منٹ ميں اسکے گھر سے نکل رہی ہوں۔ اور اگلے پندرہ منٹ مين ہم تو سيٹ پر ہوں گے۔ اب تم اپنی بتاؤ؟” وہ بڑے مزے سے اسکی بات کاٹ کر اسے حيران کرگئ۔
“ميں بھی نکل رہا ہوں” وہ مسکراہٹ دباتے جلدی سے توليہ پھينک کر اٹھ کھڑا ہوا۔ اس وقت تيار ہونے کا ٹائم نہيں تھا۔ لہذا اس نے جم سے ہی سيدھا سيٹ پر جانے کا سوچا۔
واش روم ميں جاکر منہ بازو اور گردن اچھی طرح دھوۓ خوب سارا پرفيوم اسپرے کيا تسلی نہيں ہوئ تو دوسرا صاف ستھرا ٹريک سوٹ نکال کر کوئيک شاور ليا۔ تيزی سے باہر نکلتے جم کے ٹيبل سے گاڑی کی چابی اور والٹ اور فون اٹھايا۔ اور تيزی سے سيڑھياں چڑھتا باہر کی جانب بڑھا۔ يہ جم اسکے گھر کی ہی بيسمنٹ ميں موجود تھا۔ لہذا اسکے علاوہ وہاں کوئ موجود نہيں ہوتا تھا۔


Faryal Khan

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *