اس نے عمارہ کو اپنی جانب کھینچا تھا۔ساتھ ہی بائیں ہاتھ سے اس کے اوپر گرتی محراب کو پرے دھکیل کر اس کے بائیں کندھے پر ہاتھ رکھ اسے تھاما تھا۔دائیں ہاتھ سے اسے تھامے بایاں ہاتھ اس کے کندھے پر رکھے وہ اسے سینے سے لگائے کھڑا تھا۔وقت عمارہ کیلئے گویا رک سا گیا تھا۔وہ اس کے سینے سے لگی اس کی خوشبو محسوس کر اپنی منتشر دھڑکنیں سنبھالنے میں لگی تھی جو کسی طور سنبھالی نہ جا رہی تھیں۔”Are you ok?”(کیا تم ٹھیک ہو؟)اس کو دونوں کندھوں سے تھام کر راحِم نے اسے خود سے الگ کیا۔اب وہ سنبھل گئے تھے۔”ہاں مگر راحِم تمہارے ہاتھ۔”اس کے ہاتھوں پر نظر پڑی تو وہ تڑپ گئی تھی۔اس کے دونوں ہاتھ زخمی تھے۔”Sshhh calm down.””سب ادھر ہی آ رہے ہیں۔اس طرح کی کلوزنیس مناسب نہیں رہے گی۔”راحِم نے اس کی توجہ محفل کی جانب متوجہ کرائی تھی۔
To read and download this beautiful novel just click on the NEXT PAGE۔۔۔